چیف جسٹس ثاقب نثار کا لاہور کے نا بینا وکیل کا انٹرویو دوبارہ لینے کی ہدایت

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 24 اپریل 2018 12:15

لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 24 اپریل 2018ء )  چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے لاہور کے نا بینا وکیل یوسف سلیم کی اپیل کا نوٹس لیتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کو یوسف سلیم کا دوبارہ انٹرویو لینے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے رہائشی یوسف سلیم پیدائشی طور پر بصارت سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم یوسف سلیم نے اپنی اس معذوری کو آڑے نہ آنے دیا اور پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی کے امتحانات میں گولڈ میڈل بھی حاصل کیا۔

3 سال بعد یوسف سلیم نے سول جج کا امتحان دیا اور پہلے نمبر پر رہے لیکن نابینا ہونے کی وجہ سے انٹرویو میں رہ گئے۔تاہم اب چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے لاہور ہائیکورٹ کو یوسف سلیم کا انٹرویو دوبارہ لینے کا حکم دے دیا۔یاد رہے کہ نابینا وکیل یوسف سلیم کو سیلیکشن کمیٹی نے سول جج کے عہدے کے لیے مسترد کردیا تھا۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کا  لاہور کے نا بینا وکیل کا انٹرویو دوبارہ لینے ..