ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 18 ارب 27 کروڑروپے سے زائد کے فنڈز جاری

منگل 24 اپریل 2018 12:19

ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 18 ارب 27 کروڑروپے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 18 ارب 27 کروڑروپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 42 ارب 90 کروڑ روپے کے فنڈزمختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے سٹاف کوآرٹرز کی تعمیر کے لئے 11 کروڑ 31 لاکھ، خانیوال۔

(جاری ہے)

رائیونڈ ٹریک کو دو رویہ کرنے کے لئے 27کروڑ18 لاکھ، ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن اور بحالی کے لئے 5 ارب 50کروڑ، 75نیو ڈیزل لوکوموٹوز کے لئے 66کروڑ35 لاکھ، کول ٹرانسپورٹیشن کے لئے ایک ارب 78کروڑ، 2010ء سیلاب سے متاثرہ املاک کی بحالی کے لئے 52 کروڑ 64 لاکھ، خانیوال اور سکھر میں سی ایس ایف کی بحالی کے لئے 58 کروڑ، خانیوال، لودھراں، شاہدرہ باغ پر سگنل گیئرز کی تبدیلی کے لئے ایک ارب 99کروڑ، ڈرائی پورٹس پر سہولیات کی فراہمی اور اپ گریڈیشن کے لئے 32کروڑ 86لاکھ، خانپور۔ لودھراں سیکشن کی ٹریک بحالی کے لئے ایک ارب 79کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :