Live Updates

خیبر پختونخواہ حکومت نے بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 اپریل 2018 11:51

خیبر پختونخواہ حکومت نے بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2018ء) : خیبر پختونخواہ حکومت نے بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت نے آئندہ بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ترجمان وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ نے کہا کہ بجٹ پیش کرنے کا اعلان اس لیے کیا گیا تاکہ صوبے میں ترقیاتی کام جاری رہ سکیں۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری گورنر کو بھجوا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کے اس فیصلے سے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ عمران خان اور پرویز خٹک نے صوبائی بجٹ پیش نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاتھاکہ حکومت کوبجٹ دینے کا اختیار نہیں،بجٹ کی مخالفت کریں گے،،خیبرپختونخوا میں پرویزخٹک بھی بجٹ نہیں دیں گے،اگلی حکومت کا بجٹ دینے کا ہمارے پاس مینڈیٹ نہیں ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات