پاکستانی فلم’’ تیفہ ان ٹرابل‘‘ 20 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

فلم کے مناظر پاکستانی شہر لاہور اور پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں عکس بند کیے گئے ہیں

منگل 24 اپریل 2018 12:10

پاکستانی فلم’’ تیفہ ان ٹرابل‘‘ 20 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) رومانس، ایکشن اور کامیڈی سے بھر پور پاکستانی فلم تیفہ ان ٹرابل بیس جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم میں ہدایت کاری کے فرائض نئے ہدایت کار احسن رحیم نے ادا کیئے ہیں جو اس سے قبل مختلف ویڈیوز اور ٹیلی ویژن کے اشتہارات میں ہدایتکار کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم میں مرکزی کردار گلوکار اعلی ظفر اور مایہ علی ادا کر رہے ہیں، جو پاکستانی فلم انڈسٹری میں اپنا ڈیبیو دیں گے۔

فلم تیفہ ان ٹرابل پر کام کا آغاز 2016ء میں کیا گیا تھا جب علی ظفر اور احسن رحیم نے فلم نے کہانی لکھنے کا آغاز کیا۔فلم کے مناظر پاکستانی شہر لاہور اور پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں عکس بند کیے گئے ہیں۔فلم تیفہ ان ٹرابل کی موسیقی کی دھنیں علی ظفر نے اپنے بھائی دانیاں ظفر کے ساتھ مل کر ترتیب دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :