Live Updates

شہباز شریف پنجاب یونیورسٹی کی 80 کنال زمین چھین کر کیا کرنا چاہتے تھے ؟ معروف صحافی نے اہم انکشاف کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 24 اپریل 2018 11:43

شہباز شریف پنجاب یونیورسٹی کی 80 کنال زمین چھین کر کیا کرنا چاہتے تھے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24اپریل 2018ء) معروف صحافی کامران شاہد کا کہنا ہے کہ وزیر پنجاب شہباز شریف نے پنجاب یونیورسٹی کی 80کنال زمین چھین کر وہاں گرڈ اسٹیشن بنانا چاہتے تھے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ڈھائی سال سے پنجاب یونیورسٹی کے وی سی مستقل تعینات نہیں ہوئے۔بتایا جائے کہ اس کا ذمہ دار کون ہے۔

(جاری ہے)

اسی متعلق معروف صحافی کامران شاہد کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب سے کامران مجاہد بطور وی سی پنجاب یونیورسٹی ریٹائرڈ ہوئے ہیں۔

اس کے بعد ایک قائم مقام وائس چانسلر بنائے گئے اور ان کو اس لیے مستعفی ہونا پڑا کیونکہ پنجاب حکومت نے اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے مبینہ طور پر ان پر زور ڈالا کہ وہ پنجاب یویورسٹی کی زمین کو گرڈ اسٹیشن کے لیے پنجاب حکومت کو دے دیا جائے۔کامران شاہد کا کہنا تھا کہ اس سے زیادہ زیادتی کی بات نہیں ہو سکتی کہ شبہاز شریف گن پوائنٹ پر ایک تعلیمی ادارے کی 80 کنال زمین لینے کی کوشش کریں۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات