سعودی حکومت نے 12 مزید پیشوں میں غیر ملکیوں کی چھٹی کروا دی

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 24 اپریل 2018 06:49

سعودی حکومت نے 12 مزید پیشوں میں غیر ملکیوں کی چھٹی کروا دی
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء)   گزشتہ روز سعودی عرب میں سرکاری اداروں کا خصوصی اجلاس میں 12 مزید شعبوں میں سعودائزیشن کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

مزید تفصیلات کے مطابق اجلاس بنیادی طور پر سعودئزیشن کمیٹی کی جانب سے تھا جس میں ان 12 مزید شعبوں کے سربراہوں کو مدعو گیا گیا تھا جنکی سعودائزیشن کرنا مقصود ہے ۔ اس اجلاس میں داخلہ بلدیات و دیہی امور اور تجارت و سرمایہ کاری کی وزارتوں ، سوشل انشورنس جنرل کارپوریشن، چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کی کارپوریشن ،  تکنیکی و پیشہ وارانہ تربیت کے اعلیٰ ادارے،فروغ افرادی قوت فنڈ (ہدف) اور سماجی بہبود بینک کے نمائندے شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :