روڈ سیفٹی سے متعلق شعور کی آگاہی کے لئے مری ایکسپریس وے پر واک کا اہتمام
تازہ ترین : 1

روڈ سیفٹی سے متعلق شعور کی آگاہی کے لئے مری ایکسپریس وے پر واک کا اہتمام

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) ڈی آئی جی محبوب اسلم کی خصوصی ہدایات پر مری ایکسپریس وے (لوئر ٹوپہ)پرروڈ سیفٹی ڈی ایس پی ثاقب کاظمی کی زیر نگرانی واک کرائی گئی جس میں بڑی تعداد میں سکول وکالج کے طلباء وطالبات اور اہل علاقہ نے شرکت کی، واک کا مقصد لوگوں میںروڈ سیفٹی سے متعلق شعور کی آگاہی فراہم کرنا تھا اور اورسپیڈ سے مکمل طور پر اجتناب کیا جائے تاکہ یہ ایکسیڈنٹ کا باعث بنتی ہے مزید یہ کہ لوکل کمیونٹی اور سکول وکالج کے طلباء وطالبات کو یہ بات باور کرائی گئی کہ ہمیشہ روڈ کراسنگ کیلئے اور ہیڈ برجز کا استعمال کیا جائے واک میں شریک تمام شرکاء نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی اس کاوش پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور سراہا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 24/04/2018 - 00:10:06

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :