ذہین خاتون نے پارکنگ ٹکٹ سے بچنے کے لیے اپنی گاڑی کی سکرین پر جعلی ٹکٹ لگا نا شروع کر دئیے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 24 اپریل 2018 04:12

ذہین خاتون نے پارکنگ ٹکٹ سے بچنے کے لیے اپنی گاڑی کی سکرین پر جعلی ٹکٹ ..

سوژوو،  چین میں ایک ذہین  خاتون نے پارکنگ ٹکٹ سے بچنے کا ایک نادر طریقہ ڈھونڈ لیا۔ پارکنگ کے لیے ممنوع علاقے میں کار پارک کرتے وقت اس نے اس کی کھڑکی پر ایک جعلی پارکنگ ٹکٹ لگا دیتی تاکہ کوئی پولیس والا اسے دیکھے تو وہ یہ سمجھے کہ میرے کسی ساتھی نے پہلے ہی اس پر غلط پارکنگ کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
یہ ایک کامیاب ترکیب تھی۔ زیادہ تر پولیس والے صرف تاریخ دیکھ کر آگے بڑھ جاتے اور اگر پھر بھی کوئی ٹکٹ کے جعلی ہونے کی بات کرتا تو خاتون اس کا بڑا سادہ سا جواب دے دیتی کہ اسے علم نہیں تھا کہ اس کے ساتھ کس نے مذاق کیا ہے۔

یہ ذہانت آمیز ترکیب کارگر ہی تھی لیکن ایک بار ایک پولیس والے نے اسے گاڑی کی کھڑکی پر ٹکٹ لگاتے دیکھ لیا اور اس کا ڈیش کیمرا بھی  چل رہا تھا ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کوئی دوسرا  طریقہ نہیں تھا جس سے اس کا جرم ثابت کیا جا سکتا۔
فی الحال یہ علم نہیں ہو سکا کہ خاتون نے پارکنگ ٹکٹ سے بچنے کے لیے یہ طریقہ کتنی بار آزمایا تھا لیکن اس بار وہ آخرکار مہینہ کا آغاز ہونے پر ہی پکڑی گئی۔

اسے صرف اس خاتون کی بدقسمتی ہی کہا جا سکتا ہے کہ اس نے اپنی گاڑی ایک خفیہ پولیس والے کی گاڑی سے آگے کھڑی کی تھی۔ سونے پہ سہاگا یہ کہ اس آفیسر کی گاڑی کا ڈیش کیمرہ بھی آن تھا۔
اس کی فوٹیج سے پتہ چلا ہے کہ اس خاتون نے اپنی کار سے نکلنے کے بعد اس کی کھڑکی پر جعلی پارکنگ ٹکٹ بڑے اعتماد سے چسپاں کیا اور اپنے کام کے لیے چلی گئی۔اس کی مزید  بدقسمتی کہ مذکورہ پولیس آفیسر فوراً اس کے  پارکنگ ٹکٹ کا معائنہ کرنے وہاں پہنچ گیا۔

رپورٹ کے  مطابق جعلی ٹکٹ بالکل اصل معلوم ہوتا تھا یہاں تک کہ اس پہ لکھی ہوئی تاریخ بھی درست تھی لیکن نہایت غور سے جائزہ لینے پر اس میں موجود تفصیلات خودساختہ تھیں۔ خاتون جب واپس کار کے قریب پہنچی تو مکمل صورتحال جان کر کسی بھی قسم کے غلط کام سے انکارکر دیا۔ خاتون  کو  علم نہیں تھا کہ پارکنگ ٹکٹ کھڑکی پر لگاتے وقت اس کی ویڈیو بن چکی ہے۔
پولیس آفیسر نے اسے اصل پارکنگ ٹکٹ جاری کرتے ہوئے غیر قانونی دستاویزات اور سرکاری دستاویزات میں جعلسازی کرنے پر اچھا خاصا لیکچر بھی  دے ڈالا۔

متعلقہ عنوان :