لاہور ہائی کورٹ نے سیکرٹری تعلیم پنجاب ڈاکٹر اللہ بخش ملک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

پیر 23 اپریل 2018 23:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے سیکرٹری تعلیم پنجاب ڈاکٹر اللہ بخش ملک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے درخواست میں توہین عدالت کی توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے ڈاکٹر انیلا حسن کی درخواست پرسماعت کی درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر انیلا حسن پنڈی کے ہائیر سکول مین پرنسپل ہے، درخواست گزار وکیل نے دوران سماعت دلائل دیے کہ محکمہ کی جانب سے درخواست گزار کے خلاف سیاسی بنیادوں پر انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار وکیل نے نقطہ اٹھایا کہ عدالت نے محکمہ کو درخواستگزار کو انکوائری رپورٹ دینے کا حکم دیا تھا لیکن عدالتی حکم کے باجود انکوائری رپورٹ نہیں دی جا رہی ہے درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہعدالت سیکرٹری تعلیم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل مین لائے۔عدالت نے سیکرٹری محکمہ تعلیم نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے عدالت نے کیس کہ سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی ہے ۔