لاہور، پاکستان ائیر لائن کا 5ارب کا طیارہ اونے پونے داموں جرمنی کوفروخت کرنے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

معاملے کی انکوائری اور سابق سی ای او کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے

پیر 23 اپریل 2018 23:35

لاہور، پاکستان ائیر لائن کا 5ارب کا طیارہ اونے پونے داموں جرمنی کوفروخت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) پاکستان ائیر لائن کا 5ارب کا طیارہ اونے پونے داموں جرمنی کوفروخت کرنے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا درخواست میں معاملے کی انکوائری اور سابق سی ای او کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے تفصیلات کے مطابق مقامی وکیل نبیل جاوید کاہلوں نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی حس میں وازارت داخلہ وزارت خارجہ اور سول ایوی ایشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزارموقف اختیار کیا کہ،،،قومی ائیرلائن کے سابق سی ای او ہلڈن برانڈ نے ائیربس اونے پونے داموں فروخت جرمنی کو فروخت کردیادرخواستگزار کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کے طیارے کی قیمت اربوں روپے ہے تاہم حکام نے اسے انتہاء کم قیمت میں فروخت کیا گیا۔جس سے قومی خزانے کو شدید نقصان پہچایا گیادرخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت سستے داموں طیارہ فروخت کرنے واالون لے خلاف نیب کو انکوئری کرنے کا حکم دے۔