لاہور ہائی کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان کے از خود نوٹس لینے پر عام انتخابات سے قبل بھرتیوں پر پابندی کیخلاف درخواست پر کاروائی ملتوی

پیر 23 اپریل 2018 23:35

لاہور ہائی کورٹ نے   چیف جسٹس پاکستان کے از خود نوٹس لینے پر  عام انتخابات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان کے از خود نوٹس لینے پرعام انتخابات سے قبل بھرتیوں اور ترقیاتی کاموں پر پابندی کے خلاف حکومت پنجاب کی درخواست پر کارروائی ملتوی کردی تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکوعت کے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے کیس کی سماعت کی دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیت جنرل نے نشادہی کی کہ چیف جسٹس اف پاکستان اس معاملہ پر از خود نوٹس لے لیا ہے لہذا سماعت ملتوی کر دی جائے اس سے قبل درخوستگزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ عام الیکشن سے قبل بھرتیاں ترقیاتی منصوبوں کو شروع کرنا حکومت کاحق ہے جبکہ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے ترقیاتی منصوبوں اور بھرتیون پر پابندی عائد کی دی ہے۔درخواستگزار نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کے اس اقدام سے حکومت کو دشواری کا سامنا ہے عدالت الیکشن کمیشن کے پابندی کے نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد معطل کرے عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی 27اپریل تک ملتوی کردی۔