پاکستان میں غائب ہو جانے والا سکھ یاتری کئی روز بعد منظر عام پر آگیا، کہاں غائب تھا، بتا دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 23 اپریل 2018 22:52

پاکستان میں غائب ہو جانے والا سکھ یاتری کئی روز بعد منظر عام پر آگیا، ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23اپریل 2018ء ) :پاکستان میں لاپتا ہونے والے بھارتی سکھ یاتری امرجیت کا سراغ لگا لیا گیا امرجیت ننکانہ صاحب سے شیخو پورہ میں پاکستانی دوست عامر رزاق کے پاس چلا گیا تھا،امر جیت کو محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ نے شیخوپورہ سے اپنی تحویل میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں لاپتا ہونے والے بھارتی سکھ یاتری امرجیت کا سراغ لگا لیا گیا امرجیت ننکانہ صاحب سے شیخو پورہ میں پاکستانی دوست عامر رزاق کے پاس چلا گیا تھا۔

(جاری ہے)

امر جیت سنگھ کی سوشل میڈیا کے ذریعے شیخوپورہ کے عامر رزاق سےدوستی تھی۔امرجیت سنگھ نے دوست عامر رزاق کو بتایا تھا کہ اسکے پاس3 ماہ کا ویزہ ہے۔میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد عامر نے محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ سے رابطہ کیا۔امر جیت کو محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ نے شیخوپورہ سے اپنی تحویل میں لے لیا۔امرجیت سنگھ کو کل صبح10 بجے واہگہ کے راستے ڈیپورٹ کردیا جائے گا۔یاد رہے کہ امر جیت سنگھ بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے 12 اپریل کو پاکستان آیا تھا اور جس دن اسکا قافلہ روانہ ہوا وہ اس دن ہی لاپتہ ہو گیا تھا۔