سپریم کورٹ نے نادراکوبیرون ملک 10سنٹرز برقرار رکھنے کی اجازت دیتے ہوئے ازخود نوٹس نمٹادیا

پیر 23 اپریل 2018 23:29

سپریم کورٹ نے نادراکوبیرون ملک 10سنٹرز برقرار رکھنے کی اجازت دیتے ہوئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) سپریم کورٹ نے نادراکوبیرون ملک 10سنٹرز برقرار رکھنے کی اجازت دیتے ہوئے ازخود نوٹس نمٹادیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نادراکے بیرون ملک سروس سنٹرز سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی ، اس موقع پرچیئرمین نادرا عثمان مبین کا کہنا تھا کہ نادرانے گلاسگو،وکٹوریا،میلان اور ٹورنٹو میں موجودسنٹرز بند کردئیے ہیں تاہم 10ممالک میں نادراسنٹر موجود ہیں جن پر 196ملین روپے کے اخراجات ہیں نادرا کے مراکز ابوظہبی،برمنگھم،مدینہ،مانچسٹر، دوحا،دوب، بریڈفورڈ،ریاض جدہ لندن میں سنٹرز قائم ہیں جن سے 189ہزار پاکستانیوں کوسہولت دی جارہی ہے۔

جس پر عدالت نے نادراکوبیرون ملک 10سنٹرز برقرار رکھنے کی اجازت دے دی اور ازخود نوٹس نمٹادیا ۔