دوسرے صوبوں نے بجٹ پیش کیا تو پنجاب بھی کرے گا: رانا ثناء اللہ

پیر 23 اپریل 2018 23:27

دوسرے صوبوں نے بجٹ پیش کیا تو پنجاب بھی کرے گا: رانا ثناء اللہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش ہوگا یا نہیں صورتحال تاحال غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔ وزیرِ قانون رانا ثنائ اللہ کہتے ہیں کہ دوسرے صوبے بجٹ پیش کرتے ہیں تو پنجاب بجٹ پیش کرے گا.خیبر پختونخوا حکومت نے بجٹ پیش نہ کرنے کا اعلان کر کے پنجاب کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے۔ پنجاب کے وزیرِ قانون رانا ثنائ اللہ کہتے ہیں کہ دوسرے صوبوں کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

اگر دیگر صوبے بجٹ پیش نہیں کرتے تو پنجاب بھی پیش نہیں کرے گا۔ادھر پنجاب کی بیوروکریسی نے بھی بجٹ پیش کرنے کی مخالفت کر دی ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب، محکمہ قانون اور محکمہ خزانہ نے بھی بجٹ پیش نہ کرنے کا مشورہ دیدیا ہے۔ محکمہ خزانہ پنجاب اور محکمہ پی اینڈ ڈی کو اس حوالے سے وزیرِاعلیٰ کے حتمی حکم کا انتظار ہے۔دوسری جانب بجٹ کا پیش ہونا تو ابھی غیر یقینی صورتحال کا ہے شکار، مگر اراکینِ پنجاب اسمبلی کو وزیرِ خزانہ پنجاب سے ملاقات کا بلاوا مل گیا ہے۔ ا?خری دنوں میں وزیرِ خزانہ نے ارکان اسمبلی سے بجٹ تجاویز مانگ لی ہیں۔

متعلقہ عنوان :