ہم آپ کے ترقیاتی ویژن سے بے حد متاثر ہیں،آپ نے پنجاب کی ترقی کیلئے انتھک محنت کی ہے‘ اراکین وفد

مسلم لیگ (ق) کے وفد کی پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں،ملکر کراچی اورسندھ کو بہتر بنائینگے‘شہبازشریف

پیر 23 اپریل 2018 23:06

ہم آپ کے ترقیاتی ویژن سے بے حد متاثر ہیں،آپ نے پنجاب کی ترقی کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اوروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے گورنر ہاؤس کراچی میںمسلملیگ(ق) سندھ کے 30رکنی وفدنے ملاقات کی۔وفد کی قیادت مسلم لیگ (ق )سندھ کے جنرل سیکرٹری مطیع الرحمن کررہے تھے ۔مسلم لیگ(ق) کے وفدنے محمد شہبازشریف کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کااعلان کیا۔

وفد کے اراکین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کا ترقیاتی ویژن بے مثال ہے اورہم اس سے متاثر ہیںاورمحمد شہبازشریف نے پنجاب کے عوام کی ترقی اورخوشحالی کیلئے انتھک محنت کی ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کے وفد کی پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنی خدمت کی سیاست کی وجہ سے ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالاہے ۔ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح اورانہیں ریلیف کی فراہمی کیلئے اٹھ رہا ہے اورہم ملکر کراچی اورسندھ کو بہتر بنائیںگے۔مسلم لیگ(ن) میں شامل ہونے والے وفد میں مہدی حسین شاہ صدر ریلوے یونین،عبدالغفور صدرسوئی سدرن یونین،طارق آرائیں صدر پی ٹی سی ایل یونین، مختلف یونین کونسلوں کے صدورکے علاوہ احمد حسین ،آصف قریشی اوردیگر شامل تھے ۔