مصری تاریخ کی سب سے بڑی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام

350کلو گرام ہیروئن برآمد ہیروئن کی قیمت عالمی منڈی میں ساڑھے 65 ارب روپے بتائی گئی ہے 5 پاکستانیوں کو گرفتار

پیر 23 اپریل 2018 22:54

مصری تاریخ کی سب سے بڑی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) مصری حکام نے ملکی تاریخ کی ہیروئن کی سب سے بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔مصری اخبار کے مطابق انسداد منشیات کے ادارے کو 21 اپریل کو ایک اطلاع ملی کہ منشیات کے بین الاقوامی اسمگلروں کا گروہ بحیرہ احمر کے راستے ہیروئن کی بڑی کھیپ سفاجا پورٹ پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق حکام نے ساحل سے 40 میل کی دوری میں ایک ایرانی کشتی پر چھاپہ مار کر اس پر سوار 5 پاکستانیوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک ٹن 350کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔مصری حکام کے مطابق پکڑی گئی ہیروئن کی قیمت عالمی منڈی میں ساڑھے 65 ارب روپے بتائی گئی ہے۔ پولیس نے گرفتار اسمگلروں کو عدالت میں پیش کیا جہاں سے انہیں 15 روزہ ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :