وزیر دفاع خرم دستگیر خان کی شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر وزراء دفاع کے ہمراہ چینی صدر شی جن پنگ سے گریٹ ہال میں ملاقات

پیر 23 اپریل 2018 22:54

وزیر دفاع خرم دستگیر خان کی شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر وزراء دفاع ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر وزراء دفاع کے ہمراہ چینی صدر شی جن پنگ سے گریٹ ہال میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران چین، قزاخستان، کرغزستان، روس، تاجکستان، ازبکستان کے وزراء دفاع اور بھارت کے سفیر بھی موجود تھے۔ وزیر دفاع خرم دستگیر جو چین کے 2 روزہ سرکاری دورہ پر ہیں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزراء دفاع کے (آج) منگل کو ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔