وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیکورٹی تعاون پر اطمینان کا اظہار

علاقائی امن دونوں ممالک کا مشترکہ مقصد ہے جو دفاع کے میدان میں وسیع تر تعاون اور مہارت کے تبادلے کا متقاضی ہے ،ْ سری لنکن آرمی چیف سے گفتگو

پیر 23 اپریل 2018 22:54

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیکورٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیکورٹی تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی امن دونوں ممالک کا مشترکہ مقصد ہے جو دفاع کے میدان میں وسیع تر تعاون اور مہارت کے تبادلے کا متقاضی ہے۔ وہ پیر کو سری لنکن آرمی کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مہیش سینا نائیکے سے گفتگو کررہیت تھے جنہوں نے پیر کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعلقات اور باہمی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔ لیفٹیننٹ جنرل مہیش سینا نائیکے نے پرتپاک خیر مقدم پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم اور اس کی بہادر مسلح افواج کی خطیر قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید تقویت دینے اور سیکورٹی و دفاع کے شعبوں میں کثیرجہتی تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔