انٹر میڈیٹ بورڈ کے امتحانات کے موقع پر سیکورٹی اقدامات کو غیر معمولی بنایا جائے،آئی جی سندھ

پیر 23 اپریل 2018 22:48

انٹر میڈیٹ بورڈ کے امتحانات کے موقع پر سیکورٹی اقدامات کو غیر معمولی ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کو جاری ہدایات میں کہا ہے کہ انٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحانات کی مناسبت سے صوبائی سطح پر سیکیورٹی کے مجموعی امور کو غیرمعمولی بنایا جائے ۔انہوں تمام ڈی آئی جیز کو احکامات جاری کئے ہیں کہ اس حوالے سے تمام تر سیکیورٹی امور کی نگرانی اور امتحانات کے حوالے سے بورڈ کی جانب سے وضع کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے ضمن میں ضلعی ایس ایس پیز کو باقاعدہ پابند کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز کے اطراف میں حکومت سندھ کی جانب سے عائد کی جانیوالی دفعہ144 پر عمل درآمد کو ہر لحاظ سے غیرمعمولی بنایا جائے جسکا مقصد نقل مافیا کی حوصلہ شکنی اور انسداد ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ ایس ایچ اوز اور سیکیورٹی امور پر ڈپلائمنٹ کئے گئے پولیس افسران اور جوان تمام امتحانی مراکز پر حفاظتی اقدامات اور امتحانات کے حوالے سے ہدایات پر عمل درآمد میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپروائی سے گریز کرینگے اور متعلقہ تھانوں سے امتحانات کے آغاز تا اختتام روابط کو ناصرف یقینی بنائیں گے بلکہ اس ضمن میں وائرلیس کنٹرول رومز کو باقاعدہ لمحہ بہ لمحہ آگاہ بھی کرتے رہیں گے تاکہ ممکنہ ناخوشگوار واقعہ کے بروقت انسداد کو یقینی بنایا جاسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس حوالے سے صوبے بھر میں پیٹرولنگ اسنیپ چیکنگ ریکی نگرانی سمیت دیگر تمام مقامات پر بھی سیکیورٹی کو مزید ٹھوس اور مربوط بنانے کے احکامات بھی جاری کئے اور کہا کہ مذکورہ اقدامات کو باالخصوص امتحانی مراکز کے اطراف میں رکھنے کو فوقیت دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :