بلوچستان ہائیکورٹ ،بجٹ کے ترقیاتی پروگرام سے متعلق کیس کی سما عت

،حکومتی رپورٹ مسترد ،وزیر ا علی کے پرنسپل سیکرٹری اور سیکرٹری خزا نہ طلب

پیر 23 اپریل 2018 22:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) بلوچستان ہائیکورٹ نے صوبائی بجٹ کے ترقیاتی پروگرام سے متعلق کیس کی سما عت کے دوران حکومتی رپورٹ کو مسترد کر تے ہوئے وزیر ا علی کے پرنسپل سیکرٹری اور سیکرٹری خزا نہ کو طلب کر لیاتفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس کا مر ان ملاخیل پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری نصیب اللہ باز ئی ایڈوکیٹ ،جنرل میاں روف عطا اور دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری نصیب اللہ باز ئی نے صوبے کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کی صورتحال سے متعلق جواب عدالت میں داخل کرادیا ،عدالت نے جوا ب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جسٹس جمال مندوخیل نے ایڈ یشنل چیف سیکرٹری سے استفسار کیا کہ کیا آپ کابینہ کے کسی بھی فیصلے کی ذمہ داری لیتے ہیں اور یہ کیا وزیراعلی بلو چستان کس قانون کے تحت کھلی کچہری میں پیسے بانٹ رہے ہیں ،ایڈیشنل سیکرٹری نے کہاکہ وہ کابینہ یا وزیر اعلی کے فعل کی ذمہ داری نہیں لے سکتے اور نہ ہی یہ بتا سکتا ہوں کہ وزیر اعلی کیوں پیسے تقسیم کر رہے ہیں ،عدالت نے کہاکہ کیا ہم وزیر اعلی کو بلالیں عدالت نے وزیراعلی بلوچستان کے پر نسپل سیکرٹری اور سیکرٹری خزانہ کو طلب کرلیا جس کے بعد پی ایس ڈی پی سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :