سانگھڑ شہر میں پینے کے پانی کی قلت کے باعث شہریوں اور مختلف تنظیموں کی ڈپٹی کمشنر سانگھڑ زوہیب مشتاق سے ملاقات

پانی دو پانی دو کے نعرے محکمہ ایریگیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے شہر میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ڈی سی کی یقین دہانی

پیر 23 اپریل 2018 22:37

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) سانگھڑ شہر میں پینے کے پانی کی قلت کے باعث شہریوں اور مختلف تنظیموں کا ڈپٹی کمشنر سانگھڑ زوہیب مشتاق سے ملاقات۔ پانی دو پانی دو کے نعرے محکمہ ایریگیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے شہر میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ڈی سی کی یقین دہانی تفصیلات کے مطابق دو ماہ سے زائد ہوگیے ہیں شہر میں پینے کا پانی نہ دے کر شہریوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک جاری رکھا ہوا ہے اگر شہر میں پانی کی فراہمی نہ کی گئی تو ہم سب شہری احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے شہر میں پینے کے پانی کی قلت کے باعث چیمبر آف کامرس کے صدر ملک شیر محمد.

حاجی یامین قریشی. رئیس مراد علی نظامانی. غلام نبی منصوری. حاجی اسلام قریشی. رانا کاشف انجم۔

(جاری ہے)

رانا یوسف۔ رحیم بخش۔کونسلر مکھی رمیش کمار. یامین یوسفزئی. بادشاہ نعمت. صوفی عبدالحق. حاجی اصغر ودیگر نے شہری وصحافیوں نے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ زوہیب مشتاق کو شکایت دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں محکمہ ایریگیشن کی من مانیوں کے باعث سانگھڑ کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک جاری رکھا ہوا ہے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں مسجدوں میں پانی نہ ہونیکے باعث مسجدوں میں اعلانات ہو رہے ہیںشہر میں پینے کے پانی کا بحران برقرار پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے شہری اور دیہی علاقوں میں پانی نایاب معصوم بچے اور خواتین پانی کے حصول کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبورہیں فلٹر پوائنٹس پر پانی کے لئے عوام کا رش لگا ہوا ہے دن بھر بچے خواتین نوجوان بوڑھے دن بھر پانی کے حصول کے لئیدیکھنے میں نظر آتے ہیں صبح ہو یا شام جس کو دیکھو وہ پانی کے گیلن کولر لے کر پانی کے لئے گھومتے نظر آتے ہیں سانگھڑ شہر میں لگائے گئے فلٹر پوائنٹس پر پانی کے لئے عوام کا رش پانی نہ ملنے کے باعث شہری زمین کا کھارا پانی پینے پر مجبور کھارا پانی سے لوگ معدہ گیسٹرو.

منہ سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہونے کا اندیشہ شہریوں کو پانی جیسی نعمت سے محروم رکھا کر عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک جاری شہری پانی کے حصول کے لیے پریشان پانی دو پانی دو کے نعرے آبادگاروں اور شہریوں کے احتجاج کے باعث بھی پانی کے پانی کا بحران ختم نہ ہوسکا شہر میں ٹینکر مالکان کی من مانیاں جاری ہیں فی ٹینکر 1300 سے 1800 روپے میں فروخت ہونے لگا پانی کے بحران کو ختم کرنے کے لیے کوئی مور اقدامات کئے جائیں شہریوں کو کم از کم 8 دن تو پانی دیا جائے زمینداروں کو پانی مل رہا ہے شہریوں کو کیوں نہیں دیا جارہا تلابوں میں پانی نہ ہونے کے باعث تلاب خشک ہو گئے ہیں شہریوں کی ملاقات کے بعدڈپٹی کمشنر زوہیب مشتاق کا کہنا تھا کہ پانی کے مسلے پر میں دن رات اپنی تمام تر کوششیں بروکار لا رہا ہوں اس مسلے پر محکمہ ایریگیشن سے کہا ہے کہ شہر کو کسی بھی صورت میں پانی مہیا کرے شہریوں کی شکایات پر ایس ڈی او ایریگیشن کو فوری طور پر طلب کر لیا ہے ایس ڈی او کو پابند کیا کہ شام تک واٹر سپلائی کے تالاب پانی سے بھرنے چا ئیے ڈپٹی کمشنر زوہیب مشتاق کا کہنا تھا کہ پانی کی کمی پورے سندھ میں ہے مگر سندھ گورنمنٹ اقدامات کر رہی ہے جلد ہی پانی کے برہان پر قابو پالیاجائے گا شہریوں بھر پور تعاون کا یقین دلایا ہے ۔