راولپنڈی، اغوا برائے تاوان، بارود برآمدگی، قتل سمیت دیگر مقدمات میں شہادتیں قلمبند

پیر 23 اپریل 2018 22:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر1 کے جج محمد اصغر خان نے اغوا برائے تاوان، بارود برآمدگی، قتل سمیت دیگر مقدمات میں شہادتیں قلمبند کرتے ہوئے مزید گواہوں کو طلب کر لیا ہے گزشتہ روز عدالت نے تھانہ نصیر آباد میں درج اغوا برائے تاوان اور قتل کے مقدمہ میں نامزدملزمان منیر وغیرہ کیخلاف 1 گواہ کا بیان قلمبند کرتے ہوئے سماعت 7مئی، بارود برآمدگی کے مقدمات میں نامزد ملزمان غلام قاسم کیخلاف سماعت 2مئی،احمد رضوان کیخلاف سماعت 25اپریل جبکہ اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں نامزد ملزم نعیم الرحمان کیخلاف 2 گواہوں کے بیان قلمبند کرکے سماعت 25اپریل تک ملتوی کر دی ۔