Live Updates

سینیٹرسراج الحق حقائق سامنے لائے ہیں عمران خان نے خودبتایا کہ ان کے 20ممبران بک گئے،جماعت اسلامی یوتھ

پیر 23 اپریل 2018 22:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) صدرجماعت اسلامی یوتھ ضلع راولپنڈی سردارتفہیم اعظم ،جنرل سیکرٹری اصغرخان مہمنداورسینئرنائب صدراسلم عباسی نے کہاہے کہ سینیٹرسراج الحق حقائق سامنے لائے ہیں عمران خان نے خودبتایا کہ ان کے 20ممبران بک گئے اب 60کروڑ میں آدھی پارٹی بک جائے تواس میںجماعت اسلامی اور سراج الحق کے حوالے سے طوفان بدتمیزی سمجھ سے بالاترہے ،پی ٹی آئی کے رہنما اپنے منہ سے الفاظ نکالتے وقت سوچا کریں کہ کس شخصیت کے بارے میں بات کررہے ہیں اگرجماعت اسلامی کی7 ممبران صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواحکومت کا حصہ نہ بنتے توہم دیکھتے کہ پی ٹی آئی کیسے پانچ سال اقتدارکے مزے لوٹتی ،جماعت اسلامی کے وزراء اورممبران نے نیک نیتی اورقوم کی خدمت کے جذبے سے کام کیا ،تحریک انصاف کے وزاراء اپنی غلط حرکتوں کے باعث فارغ کئے گئے۔

(جاری ہے)

سینیٹرسراج الحق ،تحریک انصاف کے محسن ہیں آج قومی اسمبلی کی مراعات اور تنخواہیں لینے والے جانتے ہیں کہ جماعت اسلامی کے سربراہ کی کاوشوں سے ان کی استعفے واپس ہوئے ، قوم کوبتایاجائے کہ 126دن پورے پاکستان کو دھرنے کی اذیت میں مبتلا رکھنے کے بعدقوم کیلئے کیا فائدہ کیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات