ڈائریکٹرمحکمہ لائیوسٹاک راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر شاہد سجاد اصغر کی ہدایات پر ’’گدھوں کی خوبصورتی کا مقابلہ‘‘ 26 اپریل بروز جمعرات راولپنڈی کی یونین کونسل بجنیال میںمنعقد

پیر 23 اپریل 2018 22:33

ڈائریکٹرمحکمہ لائیوسٹاک راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر شاہد سجاد اصغر کی ہدایات ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) ڈائریکٹرمحکمہ لائیوسٹاک راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر شاہد سجاد اصغر کی ہدایات پر ’’گدھوں کی خوبصورتی کا مقابلہ‘‘ 26 اپریل بروز جمعرات راولپنڈی کی یونین کونسل بجنیال میںمنعقد ہوگا جس کا مقصد مویشی پال حضرات میں جانوروں کی دیکھ بھال ، خوراک اور صحت کے معیار کوبہتر بنانے کے لئے آگاہی پیدا کرنا ہے ڈاکٹر شاہد سجاد اصغر نے اس حوالے سے مزید تفیصلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس موقع پر مویشی پال حضرات کے لئے موبائل ٹریننگ سکول میںتربیتی پروگرام کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ مقابلے کے اختتام پر لوگوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ جانوروں کی صحت اور بیماری سے بچاؤ کے لئے محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیمیں ہمہ وقت کوشاں ہیں اوروقتا فوقتا موبائل ویٹرنری ڈسپنسری کے ذریعے مویشی پال حضرات خصوصا بھٹہ پر کام کرنے والوں کی رہنمائی کے لئے تحصیل راولپنڈی کے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہی ہیں اور جانوروں کو بیماریوں سے بچاؤ کے لئے حفاظتی ٹیکے لگانے کے علاوہ مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :