اشیاء خوردونوش کی قیمتوںکوبرقرار رکھنے کیلئے تاجر برادری انتظامیہ کا ساتھ دے ،ڈپٹی کمشنرکوئٹہ

پیر 23 اپریل 2018 22:20

کوئٹہ۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنرقائم لاشاری کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی اور امن وامان سے متعلق اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حلیم اچکزئی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وقار خرشیدایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصراللہ یوسفزئی ڈسٹرکٹ چیئرمین عیسیٰ روشان اسسٹنٹ کمشنر مہران بلوچ اسسٹنٹ کمشنر برشور امیر زمان چیئرمین حرمزئی کمیٹی شاہجہان آغا اور دیگر بھی شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوںکوبرقرار رکھنے کیلئے تاجر برادری کوانتظامیہ کا ساتھ دینا ہوگا اشیاء خوردونوش پر لگائی گئی دکانداروں کی خودساختہ قیمتیں ہر گز قبول نہیں شہر سے جرائم اور منشیات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے لیویز اور پولیس علاقے سے جرائم کے خاتمے کیلئے پوری طرح چوکس ہے انہوں نے کہا کہ پشین امن وامان کے حوالے سے مثالی ضلع ہے امن وامان کو مزید بہتر بنانے کیلئے سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :