کوئٹہ، کتابوں کا عالمی دن منانے کا مقصد جدید دور میںکتابوں کی اہمیت کوا جاگر کرنا ہے ، سیکریٹری سیاحت و ثقافت

پیر 23 اپریل 2018 22:20

کوئٹہ۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) سیکریٹری سیاحت ثقافت وآثار قدیمہ ظفر علی بلیدی نے کہا ہے کہ کتابوں کے عالمی دن منانے کا مقصد جدید دور میںکتابوں کی اہمیت کوا جاگر کرنا ہے انہوں نے کہا کہ کتابوں سے ہی ہمیں علم و روشنی و آگاہی ملتی ہے اورکتابوں ہی کی بدولت جدید دور اور تاریخی ادوار سے آگاہ رہ سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے نظامت ثقافت قائد اعظم صوبائی لائبریری اور بلوچیہ پبلشرز کے زیراہتمام عالمی یوم کتب کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جہاں ہم انٹرنیٹ پرموجود ہزاروں ویب سائٹس سے علم آگاہی حاصل کرتے رہتے ہیں وہاں کتابوں کی اہمیت میں خاطر خواہ کمی نہیں آئی ۔

(جاری ہے)

بلکہ نوجوان اورمعاشرہ کے ہر طبقہ میں کتب بینیکے رجحان کو فروغ مل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں اور عوام الناس میںکتب ہی کے بڑھتے ہوئے شوق کو دیکھتے ہوئے اورلائبریری کلچر کو فروغ دینے کیلئے قائد اعظم لائبریری کی طرز پر دو نئی لائبریریوں کی تعمیر زیر غور ہے سیکریٹری ثقافت نے کہا کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں قائم لائبریریوں کو بھی جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا اس موقع پر سینئر پبلشر میجر (ر ) نذر حسین زمرد ، بہرام بلوچ ودیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاست کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ آنے والی نسلوں کو جدید تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے کوئی بھی کسرنہ اٹھا رکھے تعلیمی درسگاہوں اورلائبریریوں کو جدید دور کے مطابق ڈھالنا بھی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

تقریب کے اختتام پر صوبائی سیکریٹری ثقافت ظفر علی بلیدی و دیگر شرکاء کو شیلڈز بھی پیش کئے گئے ۔