مریدکے ‘دو گروپوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی کی وجہ سے فائرنگ کے نتیجہ میں 3 حقیقی بھائی جاں بحق

پیر 23 اپریل 2018 22:04

مریدکے ‘دو گروپوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی کی وجہ سے فائرنگ کے نتیجہ ..
مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) مریدکے تار بازار میں دو گروپوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی کی وجہ سے فائرنگ کے نتیجہ میں 3حقیقی بھائی رضا شاہ قیصر شاہ پولے شاہ عامر شاہ اور ارشان شاہ موقع پر جاںبحق ہوگئے فائیرنگ اتنی شدید تھی کہ لوگوں نے زمین پر لیٹ کرجانیں بچائیں پولیس نے پانچ بھائیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے بتایا آصف بٹ گروپ نے فائرنگ کرکے پانچ بھائیوں کو قتل کیا ہے ملزم فرار ہوگئے ہیں واضع رہے بٹ گروپ پہلے بھی درجن سے زائد افراد قتل کرچکا ہے جبکہ اس کے بھی درجن سے زائد افراد قتل ہوچکے ہیں مرنے والے پانچوں بھائیوں کی اہل خانہ کی چیخ و پکار سے ہسپتال کا درو دیوار کانپ اٹھا۔

متعلقہ عنوان :