وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے 25 ویں پالیسی بورڈ کا اجلاس
لائیو سٹاک ٹارگیٹنگ پروجیکٹس ، کراچی تھیم اور سفاری پارک پروجیکٹس ، 50 میگاواٹ پاور پروجیکٹس فارکے فور پروجیکٹ ودیگر امور پر بات چیت
پیر 23 اپریل 2018 22:04
(جاری ہے)
وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ کے فور پروجیکٹ فیز ون سے کراچی شہر کے لیے 260 ملین گیلن پانی روزانہ حاصل ہوسکے گا۔انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ کو اس کی انرجی کی ضروریات کوپورا کرنے کے لیے 50 میگاواٹ کی ضرورت تھی لہذا کے فور پروجیکٹ فیز ون کے لیے 50 میگا واٹ کے پاور اسٹیشن کا قیام کی اشد ضرورت ہے۔
اس پلانٹ کو ٹرانسمیشن لائن 132 (کے وی)کے ذریعے بجلی کی فراہمی کی توقع ہے۔پی پی پی پالیسی بورڈ نے پروجیکٹ ڈیولپمنٹ فنڈنگ (پی ڈی ایف) کے لیے پرائیویٹ پارٹنر سولیسیشن کے تحت منظوری دی گئی۔صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورونے اجلاس کو بتایا کہ کے ایم سی کو کراچی تھیم اور سفاری پارک کی ترقی کے لیے سفاری پارک میں موجودہ سہولیات کے ساتھ ایک نجی گروپ سے تجویز موصول ہوئی ہے ۔ یہ تجویز تفصیلی ، فنی ، مالی اور لیگل اسٹیڈیز پر مبنی ہے جس کے لیے نجی گروپ نے ایک نامور فرم کو ہائیر کیاہے۔پی پی پی پالیسی بورڈ نے پی پی پی موڈ کے تحت سرمایہ کاروں کے لیے منصوبے کی منظوری دی ۔سیکریٹری تعلیم اقبال درانی نے کہا کہ تھرپارکر زمین اور رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا ضلع ہے لیکن یہ ابھی تک انسانی ترقی کی انڈیکس میں نچلی سطح پر ہے۔انہوں نے کہا کہ تھر پارکر میں انرجی کے شعبے میں حالیہ ترقی سے انسانی ترقی میں بہتری کے حوالیسے نیا راستہ ملاہے جسے صحت اور تعلیم کی خدمات تک مزید توسیع دی جاسکتی ہے اور اس سے ناانصافی اور غربت میں کمی کے حوالے سے بہت زیادہ مدد مل سکتی ہے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیر اعلی سندھ نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ اسلام کوٹ اور تھر پارکر میں پبلک اسکولوں کی انتظامیہ کو نامور اداروں سے آئوٹ سورس کرکے وہاں تعلیم کے معیار کو بہتر بنایا جائے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پہلے مرحلے کے دوران 37 پبلک اسکولوں کی ابتدائی فہرست تیا ر کی گئی ہے جنہیں آئوٹ سورس کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کوٹ میں موجودہ 498اسکولوں میں سے 37 اسکولوں کی ایجوکیشن کے لیول ، صنف،موجودہ انفرااسٹرکچر کی دستیابی اور طلبا کی انرولمنٹ کے حوالے سے نشاندہی کی گئی ہے ۔ پی پی پی پالیسی بورڈ نے انگلش میڈیم آرگنائزیشن کے تحت منصوبہ شروع کرنے کی منظوری دی اور اس کے ساتھ ساتھ پی پی پی موڈ کے تحت پرائیویٹ پارٹنر کی بھی منظوری دی گئی ۔ سیکریٹری زراعت ساجد جمال ابڑو نے اجلاس کو بتایا کہ خیرپور میں کھجوروں کی سالانہ پیداوار تقریبا2لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن ہے جوکہ ملک میں کھجور کی پیداوارکے حوالے سے سب سے بڑا ضلع ہے۔ ساجدجمال ابڑو نے کہا کہ خراب لوجسٹک اور انفراسٹرکچر سہولیات کی وجہ سے خیرپور میں کھجوروں کی اس ہول سیل مارکیٹ اور بڑے پیمانے پر ہونے والی فصل صحیح طریقے سے ترقی نہیں کر پارہی ہے۔پالیسی بورڈ نے خیرپور اسپیشل اکنامک زون کے نزدیک پی پی پی موڈ کے تحت پروجیکٹ شروع کرنے کی منظوری دی۔پی پی پی پالیسی بورڈ نے این آئی سی ایچ میں سیفٹی اور سیکوریٹی کے آپریشنز کے لیے فریش پروکیورمنٹ کی بھی منظوری دی۔اجلاس میں لائیو اسٹاک ٹیجنگ پروجیکٹ پر بھی غور کیاگیا اور اسے پی پی پی موڈ سے خارج کردیاگیا۔وزیرا علی سندھ نے محکمہ فشریز اور لائیواسٹاک کو ہدایت کی کہ وہ اس منصوبے کو اے ڈی پی میں شامل کرے۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.