وزیر دفاع خرم دستگیر خان کی شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر وزراء دفاع کے ہمراہ چینی صدر شی جن پنگ سے گریٹ ہال میں ملاقات

چین، قزاخستان، کرغزستان، روس، تاجکستان، ازبکستان کے وزراء دفاع اور بھارت کے سفیر بھی موجود تھے

پیر 23 اپریل 2018 21:56

وزیر دفاع خرم دستگیر خان کی شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر وزراء دفاع ..
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر وزراء دفاع کے ہمراہ چینی صدر شی جن پنگ سے گریٹ ہال میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران چین، قزاخستان، کرغزستان، روس، تاجکستان، ازبکستان کے وزراء دفاع اور بھارت کے سفیر بھی موجود تھے۔ وزیر دفاع خرم دستگیر جو چین کے 2 روزہ سرکاری دورہ پر ہیں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزراء دفاع کے (آج) منگل کو ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔