محمد نواز شریف اپنی بیمار اہلیہ اور مریم نواز اپنی بیمار ماں کو چھوڑ کر دوبارہ عدالت میں پیش ہوئے ہیں،

محمد نواز شریف جب بھی ملک سے باہر جاتے ہیں تو مخالفین خوش ہوجاتے ہیں ان کو لگتا ہے کہ شاید اب میاں صاحب واپس نہیں آئیں گے مگر ان کی توقعات پوری نہیں ہوتیں،کرپشن کے ریکارڈ قائم کرنے والے لاڈلے کے کاغذات نیب عدالت سے گم ہوجاتے ہیں ،پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے دوسرے لاڈلے کو دہشت گردی کے کیسز میں ہر روز استثنی مل جاتا ہے لیکن ہفتے میں 7دن اور دن میں دو،دو مرتبہ عدالت میں پیش ہونے والے کو بیمار بیوی کی عیادت کے لئے استثنی نہیں ملتا، یہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں تو کیا ہے، ہمارے مخالفین سیاست نہیں کرتے بلکہ استثنی کے پیچھے چھپتے ہیں وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 23 اپریل 2018 21:53

محمد نواز شریف اپنی بیمار اہلیہ اور مریم نواز اپنی بیمار ماں کو چھوڑ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات،نشریات،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف اپنی بیمار اہلیہ اور مریم نواز اپنی بیمار ماں کو چھوڑ کر دوبارہ عدالت میں پیش ہوئے ہیں،محمد نواز شریف جب بھی ملک سے باہر جاتے ہیںتو مخالفین خوش ہوجاتے ہیں ان کو لگتا ہے کہ شاید اب میاں صاحب واپس نہیں آئیں گے مگر ان کی توقعات پوری نہیں ہوتیں ،کرپشن کے ریکارڈ قائم کرنے والے لاڈلے کے کاغذات نیب عدالت سے گم ہوجاتے ہیں ،پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے دوسرے لاڈلے کو دہشت گردی کے کیسز میں ہر روز استثنی مل جاتا ہے لیکن ہفتے میں 7دن اور دن میں دو،دو مرتبہ عدالت میں پیش ہونے والے کو بیمار بیوی کی عیادت کے لئے استثنی نہیں ملتا، یہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں تو کیا ہے،ہمارے مخالفین سیاست نہیں کرتے بلکہ استثنی کے پیچھے چھپتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں ۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ واجد ضیا نے محمد نواز شریف پر جتنے بھی الزامات لگائے ان کو جھوٹا ثابت کیا۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف جب بھی ملک سے باہر جاتے ہیں تو مخالفین بہت خوش ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ ایک لاڈلے کے نیب سے کاغذات گم ہوجاتے ہیں جس کے پاکستان میںکرپشن کے ریکارڈ قائم ہوئے، دوسرے لاڈلے جس نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا اسکو استثنی مل جاتا ہے لیکن جو شخص ہفتے میں ہر روز اور دن میں دو دفعہ نیب عدالت میں پیش ہوتا ہے اسے اپنی بیمار بیوی اور بیٹی کو بیمار ماں کی عیادت کے لئے استثنی نہیں ملتا، یہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے کسی بھی قانون کو اٹھا کر دیکھ لیں اس میں ہمیشہ بنیادی حقوق کا خیال رکھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف اپنی بیمار اہلیہ اور مریم نواز اپنی بیمار ماں کو چھوڑ کر دوبارہ عدالت میں پیش ہوئے ہیں ،پورا پاکستان دیکھ رہا ہے اس پر مخالفین کوئی بات نہیں کرسکتے ۔