وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات

پیر 23 اپریل 2018 21:26

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر ممالک کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ چین کے صدر شی جن پنگ سے پیر کو گریٹ ہال بیجنگ میں ملاقات کی۔ چینی صدر سے ملاقات کرنے والے دیگر وزرائے خارجہ میں بھارت کی سشما سوراج، قازخستان کے کیرات عبدالرحمانوف، کرغزستان کے ارلان عبدالدیوف، روس کے سرگئی لاروف، تاجکستان کے سراج الدین اسلوف اور ازبکستان کے عبدالعزیز کمیلوف شامل تھے۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی، شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل راشد علیموف اور ایس سی او ریجنل اینٹی ٹیررسٹ سٹرکچر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ڈائریکٹر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چینی صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی او نے باہمی احترام کے لئے نیا پائلٹ ماڈل قائم کیا ہے جو سب کے فائدے میں ہے۔

(جاری ہے)

رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کونسل آف فارن منسٹرز کے اجلاس میں شرکت کے سلسلے میں دو روزہ دورے پر ہیں جس کا مقصد بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر امن و سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت کرنا، رکن ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔ اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے آئندہ کے اجلاس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :