قصور ،حاجی گگہ میں ریلوئے پولیس کی رشوت نہ دینے پر غریب فیملی کو گھر سے دھکے دینے سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں

اہلخانہ کا احتجاج ،اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ

پیر 23 اپریل 2018 21:25

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) قصور کے نواح حاجی گگہ میں ریلوئے پولیس کی رشوت نہ دینے پر غریب فیملی کو گھر سے دھکے دینے سمیت گالی گلوچ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہو ئے نکالنے کی کوشش ، اہلخانہ کا احتجاج کرتے ہو ئے اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق قصو رکے نواح حاجی گگہ جو ضلع کچہری کے پیچھے واقعہ ہے اور ریلوئے کے رقبہ کثیر لوگوں کی تعداد آبادہے ریلوئے پولیس ہر گھر سے ماہانہ رشوت وصول کر تی ہے اسی آبادی میں موجود ظفر اقبال کا غریب گھرانہ 20سال سے یہاں مکین ہے جس سے ہر ماہ ریلوئے رشوت لیتی ہے جب اس غریب کے پاس رشوت دینے کیلئے پیسے موجود نہ تھے تو ریلوئے پولیس نے جگہ جگہ چھوڑنے اور گالی گلوچ کر تے ہو ئے کئی قسم کی دھمکیاں دی اور گھر سے دھکے مار کر باہر نکالنے کی کوشش کی گئی ظفر اقبال کی بیوی چار بچوں سمیت ریلوئے پولیس احتجاج شروع کیا اور گھر سے نکالنے پر بچوں سمیت خودکشی کرنے کی دھمکی دی اور ریلوئے پولیس سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہو ئے چلے گئے اہلخانہ نے احتجاج کرتے ہو ئے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر ریلوئے سے نوٹس لیکر انصاف کا مطالبہ کر دیا ۔