رائے ونڈکا گنجان آباد علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم

سیوریج کے ناقص انتظام ،ٹوٹے سولنگ اور بجلی کی لٹکتی تاروں سے شہری پریشان

پیر 23 اپریل 2018 21:21

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) رائے ونڈکا گنجان آباد علاقہ سرائے افتخار بنیادی سہولیات سے محروم ہے ،سیوریج کے ناقص انتظام ،ٹوٹے سولنگ اور بجلی کی لٹکتی تاروں سے شہری پریشان ۔تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ شہر کا اہم علاقہ سرائے افتخار بنیادی سہولیات سے محروم ہے جہاں پینے کا صاف پانی میسر نہیں ،راستے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ،سیوریج کے ناقص انتظام سے گٹروں کا پانی گھروں میں داخل ہو کر تباہی پھیلا رہا ہے ،محلے میں صفائی کے ناقص انتظام سے وبائی امراض پھیل رہی ہیں منتخب نمائندوں نے عوام کو لاوارث چھوڑ رکھا ہے ،راستے ٹوٹنے سے بزرگوں اور بچوںکا گزرنا محال ہو گیا ہے ،بجلی کی لٹکتی تاروں سے کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ،ووٹ لینے کے بعد کسی عوامی نمائندے نے ہمارا حال تک نہیں پوچھا ،شہر کے وسط میں واقع سرائے افتخار کی عوام ان دنوں شدید مشکلات کا شکار ہیں برائے نام پارک جہاں جھولے اور روشنی کا کوئی انتظام نہیں ہے ،بارشوں کے ایام میں پانی کئی کئی گھنٹے کھڑا رہنے سے مکانوں کی بنیادوں میں پانی داخل ہو رہا ہے ،ٹی ایم اے کا عملہ آنے کی زحمت گوارا نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

سرائے افتخار کے رہائشی سینکڑوں افراد کو مسائل سے نجات دلائی جائے تاکہ وہ سکھ کی زندگی گزار سکیں ۔