صدر پی ایس پی انیس قائم خانی کا کراچی میں مصنوعی بجلی بحران حل کرنے پر وزیراعظم کا خیرمقدم

پی ایس پی پہلے روز سے کہہ رہی ہے معاملہ حل کرنے کا سنجیدہ طریقہ وزیراعظم کی صدار ت میں اعلی سطحی میٹنگ ہے، انیس قائم خانی انکوائری ہونی چاہیے کراچی کے شہریوں کو شدید ترین گرمی کے موسم میں بجلی سے محروم رکھ کر ذہنی و جسمانی اذیت سے دوچار کرنے کا ذمہ دار کو ن ہی ، صدر پاک سرزمین پارٹی

پیر 23 اپریل 2018 21:18

صدر پی ایس پی انیس قائم خانی کا کراچی میں مصنوعی بجلی بحران حل کرنے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی جانب سے کراچی میں کے الیکٹرک اورسوئی سدرن گیس کمپنی کے درمیان تنازعہ کو حل کر نے اور بجلی کی پیداوار کیلئے گیس جاری کرنے کے احکامات کا خیرمقدم کرنے کے ساتھ ساتھ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی اس مصنوعی بحران کے پہلے روز سے کہہ رہی ہے کہ اس سنگین نوعیت کی انسانی معاملہ کو حل کرنے کا سنجیدہ طریقہ وزیراعظم کی صدار میں اعلی سطحی میٹنگ ہے جس میں تمام فریقین کو بٹھا کر معاملات طے کئے جائیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ ایک ماہ سے زائد عرصہ صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے خطوط کے ذریعے ایک دوسرے پر الزامات لگانے اور سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کر نے پراکتفا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس معاملہ کی انکوائری ہونی چاہیے کہ کراچی کے شہریوں کو شدید ترین گرمی کے موسم میں بجلی سے محروم رکھ کر ذہنی و جسمانی اذیت سے دوچار کرنے کا ذمہ دار کون ہی انہوں نے کہا کہ ایک ماہ سے زائد کراچی کے گھریلو و صنعتی و کاروباری صارفین کا ذاتی اور مالی نقصان اور اس کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسے اقدامات لیئے جائیں کہ مستقبل میں کوئی بھی ادارہ یا ادارے ازخود عوام، صنعت اور کاروبار کو نقصان پہنچانے کا عمل کر کے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے کا عمل کرنے سے باز رہے۔