تک پنجاب کے 736 کالجز میں چار سالہ بی ایس پروگرام متعارف کرادیں گے، سید رضا علی گیلانی

پیر 23 اپریل 2018 21:06

لاہور۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام نئے بھرتی ہونے والے کالج لیکچرارکی بارہ روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز ہوگیا ، افتتاحی تقریب پنجاب ہایر ایجوکیشن کی فکیلٹی ڈویلپمنٹ اکیڈمی میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی تھے جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر محمد نظام الدین، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن ڈاکٹر رئوف اعظم اور ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب محمد تنویر جبار تھے۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر برائے ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے کہا کہ اساتذہ کو طلبہ کے اندر کوٹہ سسٹم اپروچ کے بجائے کنسپچئل لرننگ اپروچ کو فروغ دینا چاہئے کیونکہ رٹہ سسٹم ناصرف طلبہ کی تخلیقی و تنقیدی صلاحیتوں کو ختم کرتا ہے بلکہ تعلیمی نظام کی افادیت کو بھی ختم کردیتا ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ عالمی سطح پر تعلیم اور تدریس کے رجحانات بدل رہے ہیں ہمیں اپنی اساتذہ کرام کو ان بدلتے رجحانات کے مطابق تربیت دینا ہوگی تاکہ وہ کلاس روم میں سٹوڈنٹس کے اندر نہ صرف تنقیدی و تخلیقی صلاحیت پیدا کریں بلکہ انہیں اس معاشرے کا ایک ہنر مند اور کارآمد فرد بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کر سکیں، مگر اس کیلئے سب سے پہلے ہمیں اپنے اساتذہ کو ٹریننگ دینا ہوگی جب ایک استاد خود با علم، با ہنر اور قابل ہوگا تو وہ لازمی طور پر قابل اور اچھے طالبعلم ہی پیدا کریگا،طالب علموں اور والدین کے اندر پرائیویٹ کالجز میں بڑھتے ہوئے داخلہ کے رجحانات کے بارے میں بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ طلبہ کے سرکاری کالجوں میں داخلے کیلئے قائل کرنے کیلئے ان کی ضروریات کو سمجھنا ہوگا، لکچر میں ان کی دلچسپی کو برقرار رکھنے کیلئے ہمیں ہمیں ان کے ساتھ نرم دلی پیار اور عزت سے پیش آنا ہوگا محنت لگن اور شفقت سے ہیں ہم طلباء کا سرکاری کالجوں پر اعتماد بحال کرسکتے ہیں، سرکاری کالجوں میں پیش کئے جانے والے چار سالہ بی ایس پروگرام کے بارے میں بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 2020 تک پنجاب کے 736 کالجز میں چار سالہ بی ایس پروگرام متعارف کرادیں گے، نئے بھرتی ہونے والے لیکچرار چونکہ سمسٹر سسٹم کے طریقہ کار سے مکمل طور پر واقف ہیں لہذا چار سالہ بی ایس پروگرام کی کامیابی کیلئے ان کا کردار نہایت اہم ہو گا، سید رضا علی گیلانی نے مزید کہا کہ اس سال تین ہزار 271 لکچرار سرکاری کالجوں میں بھرتی کئے گئے ہیں جن میں سے زیادہ تعداد خواتین کی ہے، ہماری کوشش ہے کہ اگلے سال ہم مزید چار ہزار لیکچرار بھرتی کریں تاکہ سرکاری کالجوں میں استاد اور طالبعلم کا تناسب بہتر بنا سکیں، سید رضا علی گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ نئے بھرتی ہونے والے لکچرار کی بارہ روزہ تربیت کو باقاعدہ پرکھا جائیگا، ایسی ہی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد اسسٹنٹ پروفیسر، پروفیسر حضرات کیلئے بھی کیا جائیگا، ہم نے اساتذہ کی ریگولرائزیشن پرموشن سکالرشپ اور ٹرانسفر پوسٹنگ کو ان تربیتی کورسز کے ساتھ لنک کر دیا ہے ، اب وہی پروفیسرز، لیکچررز پرموشن اور دیگر مفاد حاصل کرسکیں گے جہنوں نے ان تربیتی ورکشاپ میں حصہ لیا ہوگا،صوبے میں 26 مزید سرکاری کالج بنائے گئے ہیں سرکاری کالجز کے بلڈنگ اور ان میں سہولیات کا جائزہ لیا جا رہا ہے حکومت ان کی بہتری کیلئے بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام کامرس کالج اب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر کنٹرول آگئے ہیں، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر محمد نظام الدین کا کہنا تھا کہ بارہ روزہ تربیتی ورکشاپ میں نئے بھرتی ہونے والے لکچرازکو تدریسی مہارتوں کے علاوہ مختلف پیشہ وارانہ امور پر تربیت دی جائیگی، تربیت کیلئے آنے والے اساتذہ کے بارہ میں انکا مزید کہنا تھا کہ وہ اس تربیتی پروگرام کے اولین ٹرینیز ہیں، آس اکیڈمی میں آپ کو بتایا جائیگا کہ بطور استاد آپ کا کردار کے علاوہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا ایک نمائندہ ہونے کے ناطے آپ کی کیا کیا ذمہ داریاں ہیں، ڈاکٹر نظام کا مزید کہنا تھا کہ تربیت کا بنیادی جزو صرف لیکچر ہی نہیں ہے بلکہ ایسا ماحول مہیا کرنا بھی ہے جہاں تربیت کیلئے آنے والے اساتذہ کرام آپس میں انٹرایکٹ کرسکیں، مقصد لرننگ ہے نہ کہ لکچر دینا، پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے قائم کردہ فکیلٹی ڈیویلپمنٹ اکیڈمی میں تربیت حاصل کرنے والے اساتذہ کیلئے مکمل رہائشی سہولیات مہیا کی گئی ہیں، اکٹر نظام نے حکومت پنجاب کی جانب سے تربیتی پروگرام کی تعریف بھی کی، اس موقع پر اڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ محمد تنویر جاپان نے بھی خطاب کیا جن کا کہنا تھا کہ صوبے میں تربیتی اکیڈمی نہ ہونے کی وجہ سے کالج کے اساتذہ کی تربیت کیلئے بہت سے مسائل درپیش تھے، فکلٹی ڈیولپمنٹ اکیڈمی کے قیام سے ہمیں اساتذہ کی تربیت میں حائل مشکلات ختم ہو گیء ہیں، پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام انڈکشن ٹریننگ کالج ٹیچرز پروگرام کے تحت پنجاب بھر کے 9 ڈویژنوں کے سرکاری کالجوں کے نئے بھرتی ہونے والے لیکچررز اور اسسٹنٹ پروفیسرز کی تربیت کا انتظام کیا جائیگا، پہلے مرحلے میں تقریبا ایک ہزار لیکچررز کو تعلیمی انتظامی اور مالی امور کے بارہ میں تربیت دی جائیگی جبکہ دوسرے مرحلے میں اسسٹنٹ پروفیسرز کو تربیت دی جائیگی، تربیت حاصل کرنے والے اساتذہ کو فیکلٹی ڈیویلپمنٹ اکیڈمی میں قیام و طعام کی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔