قصور،دس روز قبل لاپتہ ہونیوالا 13 سالہ کاشف بوریوالا سے برآمد

پیر 23 اپریل 2018 21:01

قصور۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) دس روز قبل لاپتہ ہونیوالے کاشف کو تھانہ الہٰ آباد پولیس نے بوریوالا سے برآمد کرلیا ،والدین کی آنکھوں میں خوشی سے آنسو، پولیس کو دعائیں دیں،تفصیلات کے مطابق گلش اقبال کالونی الہٰ آباد کے رہائشی خالد محمود نے تھانہ الہٰ آباد پولیس کوبتایا کہ 15اپریل کو اس کا 13سالہ بیٹا کاشف جو پنجم کلاس کا طالب علم ہے گھر سے لکڑیاں لینے گیا لیکن واپس نہ آیا ،کاشف کو بہت تلاش کیا لیکن اس کا کچھ پتہ نہ چل سکا ،ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات پر فوری مقدمہ درج اورکاشف کی تلاش کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن قدوس بیگ کی سربراہی میں انچارج سی آئی اے ودیگر افسران پر مشتمل 8ٹیمیں تشکیل دی گئیں، تفتیشی ٹیموںکی دن رات محنت سے کاشف کو بوریوالا ضلع وہاڑی سے برآمد کرلیا، کاشف نے پولیس کو بتایا کہ مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا ،ایس ایچ او الہٰ آباد نے کاشف کو والدین کے حوالے کیا تو ان کی آنکھیں خوشی سے بھر آئیں،انہوں نے پولیس کا شکریہ ادا کیا ، دعائیں دی جبکہ علاقہ مکینوں نے پولیس ٹیم کوپھولوں کے ہار پہناتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ،ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت نے کہا کہ والدین کو چاہیے کو وہ اپنے بچوں کیساتھ شفقت سے پیش آئیں اور ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں، ڈی پی اونے اچھی کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو بھی شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :