ْریسکو 1122مری کے زیر اہتمام سنٹرل ریسکیو سٹیشن پر عالمی یوم العارض کے حوالے سے سیمینار کا اہتمام

پیر 23 اپریل 2018 20:55

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) ریسکو 1122مری کے زیر اہتمام سنٹرل ریسکیو سٹیشن پر عالمی یوم العارض کے حوالے سے ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا ‘جس میں ریسکیو کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ ریسکیو 1122مری کی جانب سے مال روڈ مری پر واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں مقامی لوگوں ،ریسکیوز،ریسکیووالنٹیئر وال سوسائٹی‘ ٹی ایم اے کے افسران اور میڈیا کے نمائندوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انچارج ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122مری انجینئر کا مران رشید اور ماریہ کامران نے خطاب کرتے ہوئے عالمی یوم العارض کے دن کی اہمیت کو اجاگر کیا اور لوگوں پر روز دیا کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔ اس موقع پر البراق کمپنی کے تعاون سے زمین کو صفائی مہم کیلئے اقدامات بھی کئے گئے۔ اس سلسلے میں بائی پاس روڈ پر صفائی کا عمل شروع کیا گیا۔ انچارج ایمر جنسی آفیسر مری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن 1122پر رابطہ کریں اور ریسکیو 1122کے عملے سے تعاون کریں ۔

متعلقہ عنوان :