پولیو ایک موذی مرض ہے جس کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے،ڈی سی ڈیرہ

پیر 23 اپریل 2018 20:50

پولیو ایک موذی مرض ہے جس کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے،ڈی سی ڈیرہ
ڈیرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نعمان افضل آفریدی نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران معاشرے کے تمام افراد کو چاہیے کہ وہ اپنے 5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوا کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج اپنے دفتر میں آئندہ ماہ کی 7تاریخ سے شروع ہونے والی سہ روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے اور اسے حتمی شکل دینے سے متعلق اجلاس سے کیا۔

اجلاس میں ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر ڈیرہ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ، درابن، پروآ، ای پی آئی کے انچارج، این ایس ٹی او پی آفیسر کے علاوہ محکمہ تعلیم ، پولیس، ڈبلیو ایچ اواور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندوں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جس کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، تاہم اس سلسلے میں تمام محکموں کا باہمی تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

اجلاس میں گزشتہ پولیو مہموں کے دوران پائے جانے والے نقائص اور خامیوں پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ ریفیوزل کیسز پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی انسداد پولیو ٹیموں کے تحفظ کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات تشکیل دیے جائیں۔ تمام افراد محکمہ صحت کی طرف سے تقویض کردہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے اپنے 5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ اس موذی مرض کا معاشرے سے قلع قمع ممکن بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :