حیدرآباد پریس کلب پر مختلف تنظیموں اور افراد کا اپنے مطالبات کی حمایت میں الگ الگ مظاہرے کئے

سندھ کی قوم پرست جماعتوں کی ایکشن کمیٹی کی جانب سے سندھ میں تارکین وطن کو شناختی کارڈ بناکر دیئے جانے کیخلاف حیدرآباد میں نادرا آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا

پیر 23 اپریل 2018 20:41

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) حیدرآباد پریس کلب پر مختلف تنظیموں اور افراد نے اپنے مطالبات کی حمایت میں الگ الگ مظاہرے کئے۔سندھ کی قوم پرست جماعتوں کی ایکشن کمیٹی کی جانب سے سندھ میں تارکین وطن کو شناختی کارڈ بناکر دیئے جانے کیخلاف حیدرآباد میں نادرا آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی گئی۔

مظاہرین سے سندھ ایکشن کمیٹی میں شامل جماعتوں کے رہنما ڈاکٹر نیاز کالانی ، روشن برڑو، ڈاکٹر دودو مہری اور دیگر کا کہنا تھا کہ نادرا آفس سے غیرملکی تارکین وطن کو جعلی شناختی کارڈ بناکر دیئے جارہے ہیں۔ رشوت کے عیوض افغانی، برمی اور دیگر قوموں سے تعلق رکھنے والے وہ افراد جو غیرقانونی طورپر یہاں آکر رہائش پذیر ہیں ان کو شناختی کارڈ بناکر دیئے جانے سے سندھ کے مقامی سندھی باشندے اقلیت میں تبدیل ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت عملی طورپر سندھ دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تارکین وطن کو یہاں شناختی کارڈ بنواکر دے رہی ہے اس کا مقصد صرف اپنے ووٹوں کا حصول ہے۔ انہو ںنے کہا کہ ہم نے کر اچی میں بھی 72گھنٹے کا دھر نا دیا تھا لیکن نا درا انتظا میہ کی جانب سے غیر ملکیوں کو شنا ختی کا رڈ جا ری کر نے کا سلسلہ بند نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر نا درا کی جانب سے غیر ملکیوں کو شنا ختی کا رڈ جا ری کر نے کا عمل بند نہیں کیا گیا تو پھر 27اپر یل کو سندھ بھر میں احتجاجی مظا ہر ے کیئے جا ئیں گے جس کے بعد آئند ہ کا لا ئحہ عمل طے کیا جا ئے گا ۔

کتا بو ں کے عالمی دن کے موقع پر سندھ کا لج لا ئبر یری ایسو سی ایشن حیدرآباد کی جانب سے حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے ایک آگا ہی ر یلی نکا لی گئی ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ بروہی اور زاہد حسین سہتو نے کتاب انسان کا ایک بہتر ین دوست ہے لیکن آج کی نو جو ان نسل نے کتابو ں کا مطالعہ کر نا چھو ڑ دیا ہے جس کے سبب ہما رے ملک میں کتا ب تو موجود ہے لیکن اسے پڑ ھنے کیلئے کو ئی نہیں ہے ،انہو ںنے کہا کہ کسی بھی ملک کی تر قی کا اندازہ اس بات سے لگا یا جاسکتا ہے کہ وہا ں جگہ جگہ کتب خا نے ہیں اور ان کتب خا نو ں میں مطا لعہ کر نے والو ں کو کئی سہو لیا ت میسر ہیں ،انہو ںنے کہا کہ نو جو انو ں کو چا ہیے کہ وہ لا ئبر یر یو ں میں جا کر کتا بو ں کا مطا لعہ کر یں تا کہ انکی معلو ما ت میں اضا فہ ہو سکے ،اس موقع پر محمد یو سف جو یو ،بشیر شاہا نی ،منیر احمد میمن اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

ہلا ل احمر کا رڈیو اسپتا ل میں علا ج کی سہو لیا ت نہ ملنے کے خلاف لطیف آباد یو نٹ نمبر 8کے رہا ئشی اکر ام الد ین نے حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے احتجاج کر تے ہو ئے اعلیٰ حکام سے مطا لبہ کیا کہ انجیو گر افی مشین درست کر ائی جا ئے یا دوسر ی نئی مشین فر اہم کی جا ئے تا کہ دل کے مر یضوں کو علا ج و معالجہ میں بہتر سہو لیا ت فر اہم ہو سکیں اور کسی پریشانی کا سامنا نہ کر نا پڑ ے ۔

انہوں نے بتا یا کہ لطیف آباد یو نٹ نمبر 2میں واقع ہلال احمر کا رڈ یو اسپتا ل میں گذ شتہ دو ما ہ سے انجیو گر افی مشین خر اب ہے جو کہ تا حا ل درست نہیں کی جا سکی ہے جس کی وجہ سے دل کے مر یضو ں کو انتہا ئی تکلیف اور پر یشانی کا سامنا کر نا پڑ ر ہا ہے اور کئی مر یض جا ن کی با زی ہا ر چکے ہیں ،انہو ںنے کہا کہ وزیر اعظم ہیلتھ کا رڈ اسکیم جو کہ غریب عوام کو علا ج و معالجہ کی بہتر سہو لتیں فر اہم کر نے کیلئے ہیں لیکن انجیو گر افی مشین درست نہ ہو نے کی وجہ سے اس کا رڈاصول بھی انتہا ئی دشوار اور نا ممکن ہو گیا ہے ۔

نو اب شاہ کے گو ٹھ گپچانی کی رہا ئشی زرداری بر ادری سے تعلق رکھنے والے پیپلز پا رٹی کے کا رکنان نے نو کر یا ں نہ ملنے کیخلاف حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے علا متی بھو ک ہڑ تا ل جا ری رکھی ۔اس موقع پر شاہ بیگ زرداری ، عبد القیو م زرداری ، گل بہا ر زرداری اور دیگر نے پیپلز پا رٹی کی اعلیٰ قیا دت سے اپیل کی کہ معاملے کا نو ٹس لیکر سینئر کا رکنان کو میر ٹ پر روزگا ر فر اہم کیا جا ئے دوسر ی صورت میں علامتی بھو ک ہڑ تا ل جا ری ر ہے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ہم پیپلز پا رٹی کے سینئر کا رکنان ہیں لیکن افسوس کہ پا رٹی کے مقامی رہنما ء ہمیں نو کر یو ں سمیت دیگر معاملا ت میں نظر انداز کر رہے ہیں جس کی وجہ سے سینئر کا رکنان ما یو سی کا شکا ر ہیں ،انہو ںنے کہا کہ ہم تعلیم یا فتہ ہے اور میر ٹ پر روز گا ر چا ہتے ہیں لیکن مقامی رہنما ء میر ٹ پر روز گا ر دینے کے بجا ئے رشوت طلب کی جا رہی ہے اور نو کر ی کیلئے 8سے 10لا کھ روپے فی کا رکن سے طلب کیئے جا رہے ہیں ۔

ٹنڈ وبا گو کے گوٹھ حسن خا ن بلید ی کے رہا ئشی غلام عبا س بلید ی نے با اثر افراد کی جانب سے 13ایکڑ زرعی زمین پر مبینہ قبضہ کیئے جا نے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کر تے ہو ئے بتا یا کہ علا قہ کے با اثر افراد نے میر ی 13ایکڑ زرعی زمین پر قبضہ کر لیا ہے جبکہ مذکورہ زمین کا کیس بد ین کی عدالت میں زیر سماعت ہے ، انہو ںنے الزام عائد کر تے ہو ئے بتا یا کہ زمین پر قبضہ کر نے والے افراد مجھے زمین سے دستبر دار ہو نے کیلئے قتل کی دھمکیاں دے ر ہے ہیں اور پو لیس بھی بااثر افراد کی پشت پنا ہی کر ر ہی ہے ،انہو ںنے ارباب اختیا ر سے مطا لبہ کیا کہ میر ی زمین سے قبضہ ختم کر اکر مجھے اور میر ے اہل خا نہ کو تحفظ فر اہم کیا جا ئے ۔

ما تلی کے رہا ئشی ککن مگنہار نے اپنی بیو ی آمو ں خا تو ن کے ہمر اہ دس ما ہ قبل مبینہ طو ر پر اغو اء ہو نے والی اپنی بیٹی امبر کی با زیا بی کیلئے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتا یا کہ دس ما ہ قبل ہما ری 18سالہ بیٹی پر اسر ار طو ر پر لا پتہ ہو گئی لیکن ہمیں شبہ ہے کہ ہما ری بیٹی کو اغو اء کیا گیا ہے ،انہو ںنے بتا یا کہ بد ین ضلع کے ہر تھا نہ پر بیٹی کے لا پتہ ہو نے کے حو الے سے رپو رٹ درج کر ائی گئی ہے لیکن پو لیس ہما رے ساتھ کو ئی تعاون نہیں کر ر ہی ہے اور نہ ہی بیٹی کی تلا ش میں ہما ری کو ئی مدد کی جا رہی ہے ،انہو ںنے وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ سے اپیل کی کہ ہما ری بیٹی کو با زیا ب کر ایا جا ئے ۔