سندھ گیمز میں مکمل شفافیت تھی تاہم گیمز کے دوران میٹریس خراب تھے ،ایک گیم میں بدنظمی ہوئی اس کی تحقیقات کرکے ہیں، وزیر کھیل سندھ
پیر 23 اپریل 2018 20:31
(جاری ہے)
وزیر کھیل نے ارکان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جھل مگسی کار ریلی سندھ کے محکمہ اسپورٹس نے منعقد نہیںکرائی تھی اور نہ ہی اس ضمن میں سندھ حکومت نے اشتہارات جاری کئے البتہ سال 2016میں محکمہ کھیل کی جانب سے صوبے بھر میں اسپورٹس کے 32 ایونٹس منعقد کئے گئے۔
وقفہ سوالات کے دوران نصرت سحر عباسی نے جب محکمہ کھیل سے متعلق سوالات سے ہٹ کر بات کی تو ڈپٹی اسپیکرنے کہا کہ آپ سوال روک کر محکمے کی کارکردگی کو۔زیرو کررہی ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کرنا میرا کام ہے کہ کونسا سوال متعلقہ اور کونسا غیر متعلقہ ہے جو بھی غیر متعلقہ سوال ہوگا میں وزیر کو اس کا جواب نہیں دینے دوں گی۔پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان یہ معلوم کرنا چاہتے تھے کہ دس سالوں میں محکمہ کھیل نے کتنے اسپورٹس کمپلیکس بنائے تاہم صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر جواب دینے سے قاصررہے ابتہ انہوں نے خرم شیر زمان سے کہا کہ آپ میرے ساتھ چلیں دکھاونگا کہ محکمہ کھیل نے کتنا کام کیا ہے۔ وزیر کھیل نے کہا کہ بختاور بھٹو عالمی۔اسپورٹس کی برانڈ ایمبسڈر ہیں ،ان کے نام پر جمنازیم بنارہے ہیںدیگر لیجنڈ خواتین کے نام پربھی جمنازیم بنائینگے جس پر نصرت سحر عباسی نے دریافت کیا کہ بختاور کے نام پر جمنازیم بنانے کی کیا وجہ ہے، وزیر کھیل نے کہا کہ اگر اجازت ملی تو نصرت سحر کے نام سے بھی اسپورٹس کمپلیکس بنادینگے ، انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح عابدہ پروین اوربے نظیربھٹو جیسی خواتین کا تعلق سندھ سے ہے ، ان کی خدمات کے اعتراف میں اسٹڈیم اور جمازیم بنائے جارہے ہیں،وزیر کھیل نے بتایا کہ ان کا محکمہ اسپورٹس کے ساتھ ساتھ خواتین کو ملازمتیں بھی دینے کی کوشش کررہا ہے ۔نصرت سحر عباسی نے کہا کہ سندھ گیمز میں انتہائی ناقص سہولیات فراہم کی گئیں ،میڈیا چینلز نے سندھ گیمز کی حقیقت دکھائی ہے، کھلاڑی پانی کے لئے پریشان تھے کھلاڑیوں کی زندگیاں خطرے میں تھی۔ نصرت سحر عباسی کی جانب سے کی جانے والی تنقید پرڈپٹی اسپیکر شہلا رضا اور صوبائی مشیر شمیم ممتازنے اعتراض کیا جس پر ان خواتین کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ایم کیو ایم کے رکن کامران اختر نے دریافت کیا کہ یہ کوڈی کوڈی کونسا کھیل ہوتا ہے جس پر وزیر کھیل نے کہا کہ کوڈی کوڈی ہمارا روایتی کھیل ہے آپکو سکھادینگے ۔ وقفہ سوالات کے دوران ڈپٹی اسپیکرشہلارضا اور ارم عظیم فاروق کے درمیان بھی نوک جھونک ہوئی ۔ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ یہ گھر نہیں۔کہ جو چاہیں بول دیں،شہلا رضا نے ارم عظیم کو مخاطب کرکے کہا کہ میں یوں تھی میں ایسی تھی یہ سوال اسمبلی کے نہیںہوتے۔قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار نے کہا کہ اسپورٹس کے شعبے میں۔سرکاری ملازمت کی۔گنجائش بڑھانے کی ضرورت ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.