وزیر توانائی کا امریکی سفارتخانہ میںتوانائی کے باکفایت استعمال کے اقدامات کا مشاہدہ

اویس لغاری نے سفارتخانہ میں پانی اور بجلی کی کفایت کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا، امریکی سفیر کی جانب سے پاکستانی طالبعلموں اور شہری منصوبہ سازوں کو ان اقدامات سے آگاہ کرنے کی حوصلہ افزائی کی

پیر 23 اپریل 2018 20:05

وزیر توانائی کا امریکی سفارتخانہ میںتوانائی کے باکفایت استعمال کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2018ء) امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے وفاقی وزیر توانائی (پاور ڈویژن)اویس احمد خان لغاری کو امریکی سفارتخانہ میں توانائی کی بلا تعطل سپلائی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے معائنہ کرانے کیلئے سفارتخانہ کے دورے کا اہتمام کیا۔ سفارتخانہ میں میں مکمل ہونے والی دفتری عمارت مقامی اور علاقائی سازوسامان، کھلی جگہ کوزیادہ سے زیادہ استعمال میں لانے اور باغبانی اور آبپاشی نظام میں دوبارہ کارآمد بنائے جانے والے پانی کے استعمال کی بدولت ایل اِی اِی ڈی سلور سرٹیفیکیشن حاصل کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اویس لغاری نے باکفایت توانائی کے مختلف پہلو ں ،بشمول شمسی پینل، دھوپ سے بچانے والے شیڈز اور پانی کے ضیاع کو روکنے والی تکنیکی سہولیات کامشاہدہ کیا۔ سفارتخانہ اپنی حدود میں سرانجام دی جانے والی سرگرمیوں کیلئے بجلی اور پانی کیباکفایت استعمال کویقینی بنانے کیلئے جدید خودکار عمارتی نظام کوکنٹرول سینٹر کے طور پر استعمال کرتا ہے۔وفاقی وزیر لغاری نے سفارتخانہ میں پانی اور بجلی کی کفایت کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے سفیر ہیل کی جانب سے پاکستانی طالبعلموں اور شہری منصوبہ سازوں کو ان اقدامات سے آگاہ کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔

متعلقہ عنوان :