سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے نائب امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز کی ملاقات،پاک امریکا تناؤ ،

کرنل جوزف کے معاملے ، اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پیر 23 اپریل 2018 20:05

سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے نائب امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2018ء) سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے نائب امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز نے ملاقات کی جس میںپاک امریکا تناؤ ، کرنل جوزف کے معاملے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قائم مقام نائب امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز نے اسلام آباد میں سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال سمیت پاک امریکا تناؤ پر بات چیت کی گئی۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں امریکی دفاعی اتاشی کرنل جوزف کی گاڑی کی ٹکر سے پاکستانی شہری کی ہلاکت کے معاملے پر غور سمیت پاکستان پر سفارتی حدود و قیود عائد کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد میں امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان عتیق جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ واقعے کے بعد امریکا نے پاکستانی سفارتکاروں کی نقل وحمل 40 کلومیٹر تک محدود کردی ہے جس کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔