پیپلز پارٹی میں بھونچال، رضا ربانی نے آصف زرداری کیخلاف بغاوت کردی

آصف زرداری اوررضاربانی کےدرمیان پیدا ہونیوالی دوریاں بدستوربرقرار، رضاربانی کا قومی ایشوزپراپنا آزادانہ موقف بیان کرنےکا فیصلہ،پی پی قیادت نےرضاربانی کومنانے کا ٹاسک خورشید شاہ، نوید قمر،فرحت اللہ بابرکوسونپ دیا۔ پیپلزپارٹی ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 23 اپریل 2018 19:45

پیپلز پارٹی میں بھونچال، رضا ربانی نے آصف زرداری کیخلاف بغاوت کردی
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اپریل 2018ء) : شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری اورسینئر رہنماء رضاربانی کے درمیان پیدا ہونےوالی دوریاں بدستوربرقرار ہیں،جس کے باعث رضاربانی نے قومی ایشوزپراپنا آزادانہ موقف بیان کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،پارٹی قیادت نے رضاربانی کومنانے کا ٹاسک خورشید شاہ، نوید قمراور فرحت اللہ بابرکودے دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے بعد سے آصف زرداری اوررضاربانی کے درمیان ملاقات یا آمنا سامنا بھی نہیں ہوا۔ دونوں میں اختلافات تاحال برقرار ہیں۔جبکہ رضا ربانی نے بھی اختلافات دورکرنے کی کوئی کوشش نہیں کی۔ اسی طرح رضاربانی نے بھی قومی ایشوزپراپنا آزادانہ موقف بیان کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ رضا ربانی کا جمہوریت کے حوالے سے حالیہ بیان بھی اسی سلسلے کی کڑی تھا۔ بلاول بھٹوکے اعلان کے باوجود رضا ربانی جنوبی پنجاب صوبے کی مخالفت بھی کرچکے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پیپلزپارٹی قیادت نے سینئر رہنماء رضاربانی کومنانے کا ٹاسک خورشید شاہ، نوید قمر اور فرحت اللہ بابرکوسونپ دیا ہے۔