پشاور، 23ویںصوبا ئی انٹرڈویژنل جمناسٹک چمپئن شپ کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے

یمپئین شپ میں مجموعی طور پر پشاور ڈویژن نے سونے ، مردان ڈویژن نے چاندی اور سوات ڈویژن نے سلور تمغہ جیتا

پیر 23 اپریل 2018 19:45

پشاور، 23ویںصوبا ئی انٹرڈویژنل جمناسٹک چمپئن شپ کے مقابلے اختتام پذیر ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2018ء) 23ویںصوبا ئی انٹرڈویژنل جمناسٹک چمپئن شپ کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے۔قیوم سٹیڈیم پشاور صدرمیں منعقدہ مذکورہ جمناسٹک چمپئن شپ میںمجموعی طور پر 50 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جنہوں نے صوبے کے مختلف ڈویژنز کی ٹیموں کی شکل میں چمپئین شپ میں شرکت کی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا جنید خان تھے جبکہ اس موقع پر خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام علی ، سابق سکواش چمپئین اور لجنڈ قمر زمان ، محکمہ کھیل کے افسران اور شائقین کھیل کی کثیر تعداد موجود تھی۔

چیمپئین شپ میں مجموعی طور پر پشاور ڈویژن کی ٹیم نے سونے ، مردان ڈویژن کی ٹیم نے چاندی اور سوات کی ٹیم نے طلائی تمغہ جیتا جبکہ انفرادی طور پر فلور مقابلوں میں مردان کے زاہد نے سونے ، پشاور کے منصور نے چاندی اور سوات کے نعیم خان نے طلائی تمغہ جیت لیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح والٹنگ ٹیبل کے جمناسٹک مقابلوں میں پشاور کے شہاب نے سونے ، مردان کے صدام نے چاندی اور مردان ہی کے شہزاد خان نے طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا، جمناسٹک متوازی بال کے مقابلوں میں پشاور کے شہاب نے سونے ، پشاور ہی کے منصور نے چاندی اور سوات کے نعیم خان نے طلائی تمغہ حاصل کر لیا ۔

اسی طرح رنگز مقابلوں میں پشاور کے ایاز نے سونے ، سوات کے نعیم خان نے چاندی اور مردان کے صدام نے طلائی تمغہ حاصل کر لیا۔ چیمپئن شپ میں پشاور ڈویژن کے شہاب شاہ پہلے ، منصور احمد دوسرے اور ایاز تیسرے نمبر پر بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر سپورٹس جنید خان اور دیگر مہمانان نے فاتح کھلاڑیوں میں شیلڈز اور تمغے تقسیم کئے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس نے اپنے خطاب میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تمغے حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے پانچ ، پانچ ہزار اور باقی تمام کھلاڑیوں کیلئے دو ، دو ہزار روپے انعام کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں کھیلوں کے فروغ پر خاص توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے تاہم اس کو سامنے لانے کی ضرورت ہے اور صوبائی محکمہ کھیل اس مقصد کے حصول کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہا ہے۔ تقریب سے جمناسٹک ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر اور کوچ اعجاز احمد ، سابق سکوئش چیمپئن قمر زمان اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔

متعلقہ عنوان :