الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018کیلئے پولنگ آفیسر ز اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسرز کی ٹریننگ کا آغاز کر دیا

ٹریننگ 12مئی 2018ء تک چاروں صوبوں بشموں فاٹا اور اسلام آباد میں جاری رہے گی جس میں تقریبا 7 لاکھ پولنگ عملے کی تربیت دی جائے گی

پیر 23 اپریل 2018 19:36

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018کیلئے  پولنگ آفیسر ز اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ ..
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018کے لئے پولنگ آفیسر ز اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسرز کی ٹریننگ کا آغاز کر دیا ، ٹریننگ 12مئی 2018ء تک چاروں صوبوں بشموں فاٹا اور اسلام آباد میں جاری رہے گیجس میں تقریبا 7 لاکھ پولنگ عملے کی تربیت دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پولنگ آفیسر ز اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسرز کی ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ ٹریننگ 12مئی 2018ء تک چاروں صوبوں بشموں فاٹا اور اسلام آباد میں جاری رہے گی۔ اس ٹریننگ میں تقریبا 7 لاکھ پولنگ عملے کی تربیت دی جائے گی۔ اور آخری مرحلہ میں تقریباً 178000 پریزائیڈنگ اور سینئر اسسٹنٹ پریزائنڈنگ آفیسرز کی تربیت ہوگی جوکہ 25 جون 2018ء سے شروع ہوکر 15 جولائی 2018ء کو اختتام پذیر ہوگی۔

(جاری ہے)

2018ء کے عام انتخابات کے لئے اس مرحلہ وار تربیت کی شروعات 5 مارچ 2018ء سے ہوگئی تھی جسکے پہلے مرحلے میں 84 لیڈٹرینرز کو چاروں صوبوں میں صوبائی سطح پر تربیت دی گئی تھی۔

جنہوں نے دوسرے مرحلے میں ملک بھر سے منتخب شدہ 3000 ماسٹر ٹرینرز کو تربیت فراہم کیں۔ ان ماسٹر ٹرینرز نے پولنگ آفیسرز اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسرز کی تربیت کا آغاز کر دیا ہے جوکہ ڈویژن اور ضلعی سطح پر ہے۔ جبکہ ریٹرننگ آفیسرز اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کی تربیت کا آغاز مئی 2018ء کے دوسرے ہفتے سے متوقع ہے۔