Live Updates

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بجٹ پیش نہ کرنا ان کی نااہلی ہے، کے پی کے حکومت آئندہ سال کا بجٹ پیش نہ کر کے صوبے کے عوام کی حق تلفی کررہی ہے،

عمران خان جواب دیں انہوں نے کس کے کہنے پر پارلیمنٹ میں ووٹ کاسٹ نہیں کیا، بکنے والوں کی جمہوری پارٹیوں میں کوئی جگہ نہیں ہوتی،وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگو

پیر 23 اپریل 2018 19:32

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بجٹ پیش نہ کرنا ان کی نااہلی ہے، کے پی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2018ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بجٹ پیش نہ کرنا ان کی نااہلی ہے، کے پی کے حکومت آئندہ سال کا بجٹ پیش نہ کر کے صوبے کے عوام کی حق تلفی کررہی ہے، عمران خان جواب دیں انہوں نے کس کے کہنے پر پارلیمنٹ میں ووٹ کاسٹ نہیں کیا، بکنے والوں کی جمہوری پارٹیوں میں کوئی جگہ نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وفاقی حکومت بجٹ قانون اور پارلیمان کے قوانین کے مطابق پیش کرے گی، خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے آئندہ سال کا بجٹ نہ پیش کرنا ان کی نا اہلی ہے، کے پی کے حکومت بجٹ پیش نہ کر کے صوبے کے عوام کی حق تلفی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جواب دیں کہ انہوں نے کس کے کہنے پ پارلیمنٹ میں ووٹ کاسٹ نہیں کیا،چوہدری سرور بھی جواب دیں کہ انہوں نے 44ووٹ کہاں سے اور کیسے لئی بکنے والوں کی جمہوری پارٹیوں میں کوئی جگہ نہیں ہوتی۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ وزارت اطلاعات کے ماتحت اداروں کے سربراہوں کی تقرری جلد کر دی جائے گی، ادارے جب تک مکمل فعال نہیں ہوں گے نتائج نہیں دے سکیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات