ْرواداری ،برداشت اور احترام انسانیت ہماری ثقافت کا اہم ترین جز ہیں، جنرل زبیر محمود حیات

صوفیاء کی تعلیمات ہماری ثقافت اور ادب کی بنیاد ہیں، موجودہ اور مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے قائداعظم اور علامہ اقبال کا کردار اور افکار ہمارے لئے مشعل راہ ہیں،چیئر مین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی

پیر 23 اپریل 2018 19:30

ْرواداری ،برداشت اور احترام انسانیت ہماری ثقافت کا اہم ترین جز ہیں، ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) چیئر مین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ مذہبی اور لبرل شدت پسند ی پاکستان کی شناخت بلکہ ہماری پہچان صوفیہ اکرام سے ہے،رواداری برداشت اور احترام انسانیت ہماری ثقافت کا اہم ترین جزء ہیں، پاکستان کو سمجھنے کے لئے قائد اعظم اور علامہ اقبال کے تصورات اور ویژن کو سمجھنا ہوگا۔

چیئرمین جائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے یہ بات پیر کو ٹی یونیورسٹی کوئٹہ میں قومیت اور پاکستانیت کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک سروے کے مطابق پاکستانی قوم دنیا بھر میں اپنی دھرتی کے دفاع کا جزبہ رکھنے والی دوسری بڑی قوم ہے،انہوں نے کہا کہ گندھارا،انڈس ویلی اور مہر گڑھ کی تہذیبیں ہماری آثاثہ ہیں۔

(جاری ہے)

صوفیاء کی تعلیمات ہماری ثقافت اور ادب کی بنیاد ہیں،جنرل زبیر محمود حیات نے مزید کہا کہ موجودہ اور مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے قائداعظم اور علامہ اقبال کا کردار اور افکار ہمارے لیے مشعل راہ ہیں،انہوں نے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی زندگی پاکستان کے لئے قربان کر دی، جناح کے پاکستان کی بنیادیں اتحاد تنظیم اور یقین محکم ہیں آج کے نوجوان اس کے امین ہیں، ہمیں ان شخصیات نے عزم،تنظیم اتحاد اور خودی کا تصور دیا،ہم مختلف سولزئیشن کے لوگ ہیں، ہم ملکر پاکستان ہیں، پاکستان تہذیب، بزرگوں صوفیا ئے کرام اور مواقعوں کی سرزمین ہے، مذہبی اور لبرل شدت پسند پاکستان کا چہرہ نہیں،دنیا میں سب سے قابل لوگ پاکستان میں موجود ہیں،پاکستانی کسی بھی چیلنج کا ڈٹ کر مقابلے کر سکتے ہیں۔