سڑکوں کو بحال رکھنے کے لیے 50کروڑ کی لاگت سے نئی سیکم شروع کرنے کا فیصلہ

پیر 23 اپریل 2018 19:27

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2018ء) سڑکوں کو بحال رکھنے کے لیے 50کروڑ کی لاگت سے نئی سیکم شروع کرنے کا فیصلہ ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آزادکشمیر میں برفباری ، لینڈ سلائڈنگ سے آئے روز مین شاہرائوں سمیت رابطہ سڑکات بند جاتی ہیں بالخصوص لیپہ روڈ اور ضلع حویلی کاراستہ بند ہوجاتاہے وفاقی حکومت سے حاصل کردہ گرانٹ سے آزاد حکومت 50کروڑ روپے کی لاگت سے روڈ کلئرنس سکیم شروع کرے گی جسکی منظوری ہو چکی ہے اس سکیم کے تحت روڈکلئرنس میشنری بھی خریدی جائے گی جبکہ ورلڈ بنک کے تعاون سے سٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ہنگامی حالا ت سے نمٹنے کے لیے ایمبونس اور کرین بھی خریدی جائے گی اس سلسلہ میں رقم آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حصہ ہو گی

متعلقہ عنوان :