انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا

پیر 23 اپریل 2018 19:10

انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) انٹر بینک مارکیٹ میںپیر کوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر118روپے سے بھی تجاوزکرگیا۔فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید115.62 روپے اور قیمت فروخت115.72روپے پرمستحکم رہی ۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قدر میں 20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید117.80روپے سے بڑھ کر118.00 اور قیمت فروخت118.20روپے سے بڑھ کر118.40روپے پرہوگئی۔

(جاری ہے)

پیر کو یوروکی قدر میں50پیسے اوربرطانوی پائونڈکی قدر میں80پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید144.30روپے سے گھٹ کر143.80روپے اور قیمت فروخت145.80روپے سے گھٹ کر145.30روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید164.80روپے سے گھٹ کر164.00روپے اور قیمت فروخت166.30روپے سے بڑ ھ کر165.50روپے ہو گئی ۔

پیرکوسعودی ریال کی قدر میں 10پیسے اور یواے ای درہم کی قدرمیں15پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.40روپے سے بڑھ کر31.50روپے اور قیمت فروخت31.70روپے سے بڑھ کر31.80روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید32.10روپی سے بڑھ کر32.25روپے اور قیمت فروخت32.40روپے سے بڑھ کر32.55روپے ہوگئی۔چینی یوآن کی قیمت خرید میں 10پیسے اور فروخت میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید18.70روپے سے بڑھ کر18.80روپے اور قیمت فروخت19.60روپی سے بڑھ کر19.80روپے ہوگئی۔