کراچی، شہباز شریف سے مسلم لیگ(ق)کے وفد کی ملاقات ،مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کا اعلان

پیر 23 اپریل 2018 19:10

کراچی، شہباز شریف سے مسلم لیگ(ق)کے وفد کی ملاقات ،مسلم لیگ(ن)میں شمولیت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اوروزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف سے گورنر ہاس کراچی میں مسلم لیگ(ق) سندھ کے 30رکنی وفد نے صوبائی جنرل سیکریٹری مطیع الرحمن کی قیادت میں ملاقات کی اور مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کااعلان کیا،مسلم لیگ ق کے رہنماں نے شہبازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کراچی باالخصوص سندھ کے مسائل میں دلچسپی اورانہیں حل کرنے کے لیے عملی اقدامات پروزیراعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

مسلم لیگ نون کے صدرمیاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ق) کے رہنماں کی پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں، مسلم لیگ(ن) اپنی خدمت کی سیاست کی وجہ سے ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے اورمسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالاہے ۔

(جاری ہے)

شہبازشریف نے کہاکہ ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح اورانہیں ریلیف کی فراہمی کیلئے اٹھ رہا ہے ہم ملکر کراچی سمیت پورے صوبہ سندھ کو بہتر بنائیں گے۔

مسلم لیگ ق کے رہنماں کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کا ترقیاتی ویژن بے مثال ہے اورہم اس سے متاثر ہوکراس جدوجھد میں شریک ہورہے ہیں محمد شہبازشریف نے پنجاب کے عوام کی ترقی اورخوشحالی کیلئے انتھک محنت کی ہے ۔مسلم لیگ(ن) میں شامل ہونے والے وفد میں مہدی حسین شاہ صدر ریلوے یونین،عبدالغفور صدرسوئی سدرن یونین،طارق آرائیں صدر پی ٹی سی ایل یونین،مختلف یونین کونسلوں کے صدور،احمد حسین ،آصف قریشی اوردیگر شامل تھے ۔